

Heroin Talisam_ Hero Subkatgeen🥰
Rude hero based+ Romantic after marriage story with Happy ending 😊♥️
SneakPeak
بارش تیز ہو چکی تھی۔ کھڑکی کے شیشوں پر گرتے قطروں کی آواز کمرے میں عجیب اداسی بھر رہی تھی۔
وہ خاموشی سے بیڈ کے کنارے بیٹھی تھی، آنکھیں جھکی ہوئی اور ہاتھ بےجان سے اپنی چادر مروڑ رہے تھے۔
“تمہیں میری بات سمجھ کیوں نہیں آتی؟”
اس کی بھاری آواز سن کر وہ چونک گئی۔
وہ آہستہ آہستہ چلتا ہوا اس کے قریب آیا۔ چہرے پر غصہ تھا مگر آنکھوں میں عجیب سی بےبسی۔
“ہر بار خود کو مجرم بنا لیتی ہو… آخر کیوں؟”
اس نے نظریں اٹھائیں۔ پلکوں پر نمی تیر رہی تھی۔
“کیونکہ آپ کو مجھ پر یقین نہیں…” اس کی آواز کانپ گئی۔
چند لمحے خاموشی رہی۔ صرف بارش بول رہی تھی۔
پھر اس نے جھک کر اس کے کانپتے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے لیے۔
“اگر یقین نہ ہوتا… تو آج بھی تمہیں منانے نہ آتا۔”
وہ بےاختیار اس کی طرف دیکھنے لگی۔
اس کی آنکھوں کی سختی پہلی بار نرم پڑی تھی۔
“میں غصے میں بہت کچھ کہہ دیتا ہوں…” وہ دھیمی آواز میں بولا، “مگر تمہیں کھونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔”
اس کے لب ہلکے سے کانپے اور اگلے ہی لمحے آنسو رخسار پر بہہ گئے۔
وہ مسکرایا… اور پہلی بار اس نے اس کے سر پر بہت نرمی سے ہاتھ رکھا۔
Tap below 👇







