Welcome on Our Website "Aesthetic Novels Online "

To Publish Your Content on our website , Dm us on Instagram

AESTHETICNOVELS.ONLINE   FOUNDER: UZMA ZIA.    Insta ID : Uzmaziaofficial1

 

Daman e sahab complete by Mehwish Iftikhar - Aesthetic Novels Daman e sahab complete by Mehwish Iftikhar - Aesthetic Novels

Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Blog Details

Urdu Digest Novels

Daman e sahab complete by Mehwish Iftikhar

Email :3

Novel name _ Daman e Sahab” published in Kiran digest December 2020_ March 2024
Writer _ Mehwish Iftikhar
Epi_1_33____ complete

2nd marriage + Forced marriage based nice family story hai with mature writing
must read ♥️🌹

طیبہ کو اٹھ سال دو ماہ اور تین دن بعد اپنا گھر چھوڑنا پڑا
جب ان کا ہم سفر ان کے ساتھ نہیں رہا۔ ان کے بھائی خلیل  اپنی بہن اور بھانجھی حیا کو اپنے گھر لے آئے۔ان کے بھائی جب اچانک بیمار ہوئے تو اپنی بہن طیبہ کا نکاح اپنے عزیز دوست حاتم سے کرا دیا(حاتم جو اپنے جوانی کے دور میں ہی طیبہ کو پسند کرتے تھے مگر اپنے گھر والوں کی وجہ سے شادی نہیں کر سکے،اب ان کی خواہش پوری ہوئی اور طیبہ اور اس کی بیٹی حیا کو اپنے گھر لا کر اپر والے پورشن میں جگہ دی)۔پہلی بیوی اور بچوں خاص کر (جرار جو ہیرو ہے اور بہت اکڑ مزاج ہے) بچوں نے بہت واویلا کیا۔

حاتم کی پہلی بیوی طیبہ اور اس کی بیٹی سے شدید نفرت کرتی ہیں اور بیٹے جرار کو بھی اس نفرت کا مہرہ بنا دیتی ہیں۔

گردیزی ہاؤس میں شاہ محدویم گردیزی اپنے دو بیٹوں حاتم اور سبحان کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے اور ان کی ” گردیزی کنسٹر کسٹمرز کے نام ہے کنسٹرکشن کمپنی ہے۔ حاتم گردیزی کے دو بیٹے جرار اور ہادی اور ایک بیٹی خولہ ہے جبکہ سبحان گردیزی کی ایک بیٹی سلویٰ ہے جس کا رشتہ اپنے کزن جرار سے ہوگیا ہے مگر سلوی شادی والے دن گھر سے بھاگ جاتی ہے اور اسفند سے کورٹ میرج کر لیتی ہے اور اسفند اصل میں سلوی کے دادا کے دشمن کے بیٹا ہے۔

بدنامی سے بچنے کے لیے جرار اور حیا کی شادی ہو جاتی ہے جب سلوی گھر سے بھاگ جاتی ہے اور جرار اپنی سوتیلی ماں کی بیٹی حیا کو اپنی بیوی کے روپ میں برداشت نہیں کرتا اور اسے ہمیشہ سے ہی تنگ  کرتا آیا ہے اور اب شوہر ہو کر اسے مزید موقع مل گیا ہے حیا کو تنگ کرنے کا وہیں حیا سیدھی سادی شریف لڑکی ہے جس کے مرحوم ماموں کے بیٹا اسے پسند کرتا تھا۔
جرار حیا سے  بہت نفرت کرتا ہے انکی شادی کے بعد کی کہانی اچھی چلے گی🥰

دوسری طرف سلوی اسفند سے شادی کے بعد اس کے گاؤں میں رہنے لگ جاتی ہے جہاں اس کو پتا چلتا ہے کہ اسفند پہلے سے شادی شدہ ہے ۔ اسفند کے والد  اسفند کو سلوی  سے بدظن کرنے کے لیے ایک لڑکے کو پیسے دے کر سلوی کو بد کردار ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ا۔پیاری کہانی چلتی ہے اینڈنگ بھی پیاری ہے۔♥️♥️

SneakPeak

حیا نے کانپتے ہاتھوں سے دوپٹے کا پلو درست کیا جب جرار غصے سے دروازہ بند کرتا ہوا کمرے میں داخل ہوا۔ باہر پورے گھر میں سلوی کے بھاگ جانے کی سرگوشیاں ابھی تک گونج رہی تھیں اور اندر یہ زبردستی کا نکاح دونوں کے درمیان دیوار بن کر کھڑا تھا۔
“مبارک ہو…” جرار نے تلخ ہنسی کے ساتھ کہا، “آخرکار تم اور تمہاری ماں کامیاب ہو ہی گئیں۔”
حیا کی آنکھیں فوراً بھر آئیں۔ “ہم نے کچھ نہیں کیا…”
“بس!” وہ قریب آ کر بولا، “اب یہ معصوم بننے کا ڈرامہ میرے سامنے مت کرنا۔”
حیا نے نظریں جھکا لیں۔ دل بری طرح دھڑک رہا تھا۔ وہ ہمیشہ سے جرار کے غصے سے ڈرتی تھی، مگر آج پہلی بار وہ اس کی بیوی کہلا رہی تھی… اور یہی حقیقت سب سے زیادہ تکلیف دے تھی۔
جرار نے کوٹ صوفے پر پھینکا اور طنزیہ انداز میں بولا، “ایک بات یاد رکھنا، یہ شادی صرف خاندان کی عزت بچانے کے لیے ہوئی ہے۔ میری زندگی پر حق جتانے کی کوشش مت کرنا۔”
حیا نے خاموشی سے آنسو صاف کیے اور دھیمی آواز میں بولی، “حق تو آپ نے کبھی انسان سمجھ کر بھی نہیں دیا…”
جرار چند لمحے ساکت رہ گیا۔ پہلی بار حیا کی آواز میں شکوہ تھا… اور وہ شکوہ عجیب طرح سے اس کے دل میں اتر گیا۔

Tap below 👇

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts