Story Name: Jhilmil Karti Bahar
Writer Name: Qamrosh Ashok
Genre: Teacher Student, Childhood Nikah, After marriage, Rude hero, Innocent heroine, romantic.
Sneakpeak
وہ سب جانتی ہے اور اس کے اسی جی نے انہیں بھڑکا دیا تھا۔
“تو پھر اب آپ یہ بھی بتا دیجئے کہ آپ کا کیا فیصلہ ہے کیا چاہتی ہیں آپ؟”
مسکان کی کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ وہ کس فیصلے کی بات کر رہے ہیں اس لئے خاموش ہی رہی۔
“مسکان تمہاری اس خاموشی سے ظاہر ہو رہا ہے کہ تم وہی کروگی جو تمہیں تمہارے بڑے پاپا کہیں گے اور کیوں نہیں کروگی کیونکہ تم شروع سے ایک بزدل اور ڈرپوک لڑکی ہو جو اپنے حق کے لئے کبھی نہیں لڑ سکتی۔”
انہوں نے نہایت تیز نظروں سے اسے دیکھا تھا کہ وہ اندر ہی اندر کانپ گئی تھی۔
“لیکن یادرکھو میں ان کا یہ فضول فیصلہ کبھی نہیں مانوں گا، میں تمہیں کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتا، تمہیں چھوڑنے کا مطلب ہے جسم سے روح کا الگ ہونا۔ مگر میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اگر پاپا تم سے ڈائیورس پیپرز پر سائن کروائیں گے تو تم یقینا کر دو گی کیونکہ تم ٹھہری ایک احمق و بے وقوف لیکن تمہاری اس بے وقوفی میں میں تمہارا ساتھ کبھی نہیں دوں گا اور نہ تمہیں یہ کرنے دوں گا اور اپنے سے جدا نہ کرنے کا میرے پاس صرف یہ آخری طریقہ ہے۔”
اسے دونوں بازوؤں سے تھامے اسے اپنے سے اتنا قریب تر کر لیا تھا کہ ان کی گرم سانسیں مسکان کا چہرہ جھلسا رہی تھیں۔
“ح۔۔ حد۔۔ حدید چھوڑئیے۔” وہ اس کی مضبوط بانہوں میں بری طرح مچلنے لگی تھی.
Sneakpeak 2
حدید چھوڑیے۔ وہ اس کی مضبوط پناہوں میں بری طرح مچلنے لگی تھی۔ بلیک شیشوں میں ایک سمندر امنڈ آیا تھا۔ سکندر کی حرکت نے ان کے انداز نے اسے ہراساں کرڈالا تھا۔ دل کی دھڑکنیں تھی کی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی مگر سکندر حدید کو اس کی غیر ہوتی حالت کی پرواہ ہی کب تھی۔ وہ جو اس کی آنکھوں میں نمی نہیں دیکھ سکتا تھا آج اس کی آنکھوں سے بہتے ریلے نے بھی انہیں کمزور نہیں کیا تھا۔ سکندر حدید اس سے اپنا حق وصول کرچکے تھے۔
دیکھو مسکان اب جو ہونا تھا وہ ہوچکا اب شاباش کھڑی ہو فریش ہو جاؤ پھر میں تمہیں گھر ڈراپ کردوں گا۔ انہوں نے نرمی سے اس کا جھکا ہوا سر اٹھایا۔
نہیں میں گھر نہیں جاؤں گی۔ ہچکیوں کے درمیان انہی لفظوں کی تکرار تھی۔
مسكان ضد مت کرو۔
نہیں مجھ۔۔ مجھے ڈر لگ رہا ہے۔ وہ کسی معصوم صدی بچے کی طرح ان کا ہاتھ اپنے کپکپاتے ہاتھوں میں تھامتے ہوئے بولی تھی۔ آنکھوں میں موجود خوف و ہراس نے ایک لمحے کیلیے سکندر حدید کو ڈگمگایا ضرور تھا مگر انہوں نے بھی اپنے قدموں کو روکنا تھا مضبوطی سے کھڑا رہنا تھا۔
حدید مجھے آپ اپنے ساتھ رکھ لیں نا۔ میں یہی اسی گھر میں کسی کونے میں پڑی رہوں گی۔ اس پر جو افتاد آن پڑی تھی اس نے اس کی سوچنے سمجھنے کی تمام صلاحتیں مفلوج کردی تھی۔ وہ خود بھی نہیں جانتی تھی کہ وہ کیا بول رہی ہے۔
نہیں مسکان تمہاری جگہ گھر کے کسی کونے میں نہیں بلکہ میرے دل میں ہے۔ انہوں نے بے اختیار اس کے بہتے اشکوں کو اپنی مضبوط انگلیوں کے پوروں پہ جذب کرلیا تھا۔
اور اب تمہیں کسی سے بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ مجھے صرف تین ماہ کا وقت چاہیے۔ ایک سیمینار اٹینڈ کرلوں پھر اس گھر سے میں تمہیں ہمیشہ کیلیے لے آؤں گا۔ انہوں نے اس کا ٹھنڈا یخ بستہ نازک سا مخروطی ہاتھ اپنے ہاتھوں میں قید کیا تھا۔
Click Below 👇🏻






