Novel name _ Ice cream ” published in Shua digest May 2026
Writer _ Safia Ijaz
Pages _28
کہانی کا ماحول بہت الگ سا ہے۔
نوح کو اسکی منگیتر چھوڑ گئی ہے جسکے بعد وہ اداس اور ڈپریسڈ ہے،جبکہ دوسری طرف یہی سچویشن ایوا کیساتھ ہے،اسکا منگیتر اسکے ساتھ بریک اپ کر چکاہے،مگر وہ اس سے موواون کر چکی ہے۔
اور فلوریڈا چھوڑ کر کیلی فورنیا آ چکی ہے،اور یہاں نوح سے ٹکراتی ہے،جو ہر کسی سے بیزار ہے۔
نوح کی قصبے میں ایک “آٸس کریم”شاپ ہے۔
دکان میں کام کرنے والے نوعمر لڑکے جیمز کیساتھ مل کر ایوا آٸس کریم شاپ اور نوح دونوں کو بدلنے کی کوشش کرتی ہے،آگے ریڈ کریں کیا ہوتا ہے۔
Happy ending hai 💕
SneakPeak
بارش کی ہلکی بوندیں شیشے پر سرک رہی تھیں جب ایوا پہلی بار “آئس کریم شاپ” میں داخل ہوئی۔ دکان تقریباً خالی تھی، صرف کاؤنٹر کے پیچھے کھڑا نوح اپنی ہمیشہ والی بےزار شکل لیے موجود تھا۔
“ایک آئس کریم مل سکتی ہے؟”
ایوا نے مسکراتے ہوئے پوچھا۔
“شاپ بند ہونے والی ہے۔”
نوح نے روکھے لہجے میں جواب دیا۔
“پھر تو جلدی دے دیں… اداس لوگوں کو میٹھی چیزیں زیادہ چاہیے ہوتی ہیں۔”
نوح کے ہاتھ ایک لمحے کو رکے۔ اس نے پہلی بار نظر اٹھا کر اسے دیکھا۔
ہلکی مسکراہٹ… پرسکون آنکھیں… جیسے وہ اسکی خاموشی پڑھ گئی ہو۔
“آپ ہر وقت ایسے ہی غصے میں رہتے ہیں؟” ایوا نے شرارت سے پوچھا۔
“اور آپ ہر وقت اتنا بولتی ہیں؟”
ایوا ہنس پڑی۔
“صرف ان لوگوں کے سامنے… جو ہنسنا بھول چکے ہوں۔”
نوح بےاختیار اسے دیکھتا رہ گیا۔
نجانے کیوں، کافی عرصے بعد پہلی بار اسے دکان کی ٹھنڈی فضا کچھ کم سرد محسوس ہوئی۔
Click below 👇


