Welcome on Our Website "Aesthetic Novels Online "

To Publish Your Content on our website , Dm us on Instagram

AESTHETICNOVELS.ONLINE   FOUNDER: UZMA ZIA.    Insta ID : Uzmaziaofficial1

 

Tum se hn silsily by Maryam Aziz - Aesthetic Novels Tum se hn silsily by Maryam Aziz - Aesthetic Novels

Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Blog Details

Urdu Digest Novels

Tum se hn silsily by Maryam Aziz

Email :6

Genre : Forced Love , One Sided Love , Rejection , Love at first sight , Love Marriage, Social Family Story , University scenes

SneakPeak 1

”کوئی غلطی ہو گئی تو مجھے معاف کردیں۔“ وہ بھرائی ہوئی آواز میں کہتا ہوا باہر نکل گیا۔ وہ تیزی سے روش پار کرتا ہوا گیٹ کی طرف بڑھ رہا تھا جب کوئی تیزی ہے گیٹ کے اندر داخل ہوا۔ کالج یونیفارم میں وہ تھی۔ اس پر نظر پڑتے ہی اسوہ نے نظروں کا زاویہ بدل کر تیزی سے وہاں سے نکلنا چاہا اور وہ جو کتنے دنوں سے برداشت کر رہا تھا کہ سب اس لڑکی کی وجہ سے تھا اب اسے سامنے دیکھ کر اس کا دماغ یکدم کھول گیا تھا۔
”ر کو ۔۔۔“ اس کی آواز میں اتنا غصہ تھا کہ وہ بے اختیار رہی تھی۔ مہران نے غورسے اس کا چہرہ دیکھا وہ اسے پہلے کی نسبت کافی کمزور گئی تھی۔
”کیا میں تمہارے اس سوگ کی وجہ جان سکتا ہوں جو تم نے خود پر طاری کر رکھا ہے ؟“ اسوہ جو نظریں نوشین پر جمائے کھڑی تھی حیرت سے اسے دیکھنے لگی۔ ”میرا کون سا تم سے  شدید قسم کا افیئر چل رہا تھا جو میرے انکار پر تمہیں بخار ہو گیا ہے جب میں نے تم سے کسی قسم کا اظہار محبت کیا تھایا کسی قسم کا کوئی وعدہ کیا ہو، پھر تمہیں کیوں لگا میں تم سے شادی کروں گا؟ ایسی کون سی بات میں نے تم سے کی تھی جو تم نے میری دلہن بننے کے خواب سجالیے؟ اور ہاں۔۔۔“ استہزائیہ انداز میں مسکرایا۔ ”شادی کرنے کا تمہیں شوق بھی تو بہت ہے اور کوئی ملا نہیں تو مجھے ہی آسان ٹارگٹ سمجھ لیا لیکن مائنڈ اٹ میں تو کم از کم تمہارا شکار نہیں ہو سکتا۔ اگر تم دنیا کی آخری لڑکی بھی ہو تیں تم دنیا و بھی میں تم سے شادی نہ کرتا اور اب تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نفرت محسوس ہوتی ہے مجھے تم سے صرف نفرت اور کچھ نہیں۔ صرف تمہاری وجہ سے میرا باپ مجھ سے ناراض ہے اور میں اپنی زندگی کی سب سے میری خوشی کو صرف تمہاری وجہ سے محسوس نہیں کرپایا صرف تمہاری وجہ سے میں اپنے اتنے اہم کام کو کرنے سے پہلے اپنے باپ کی دعائیں نہیں لے سکا۔ “

SneakPeak 2

میں نے سنا ہے تمہارے ابو کو وہ پسند ہے، پھر مسئلہ کیا ہے؟”
“مسئلہ یہ ہے کہ آپ مجھ سے پوچھ رہی ہیں! وہ ایک نمبر کی نالائق اور بے وقوف لڑکی ہے۔ میں اس سے شادی نہیں کر سکتا۔ ویسے بھی میں جلد ہی بیرونِ ملک جا رہا ہوں۔”
“اگر تم نے انکار کیا تو تمہارے ابو شاید کبھی تم سے بات نہ کریں۔”
وہ جھنجھلا کر اٹھ کھڑا ہوا۔
“مس اسوہ! آخر مسئلہ کیا ہے تمہارا؟ میں نے تم سے ایسا کون سا وعدہ کر لیا ہے جس سے تمہیں یہ امید ہو گئی کہ میں تم سے شادی کروں گا؟ سن لو، تم دنیا کی آخری لڑکی بھی ہوتی نا، تب بھی میں تم سے شادی نہ کرتا۔ تمہاری وجہ سے میرا باپ مجھ سے ناراض ہے، اور تم…”
اس کی بات ادھوری رہ گئی۔
کئی سال بعد وہ وطن واپس لوٹا تھا۔
مگر اس بار اسوہ کو دیکھ کر وہ خود حیران رہ گیا۔ وقت نے جیسے اس کی پوری شخصیت بدل دی تھی۔ وہی نالائق اور شرارتی لڑکی اب ایک پُراعتماد، باوقار اور دلکش لڑکی بن چکی تھی۔ نہ صرف اس کی آنکھوں میں، بلکہ آہستہ آہستہ اس کے دل میں بھی اسوہ نے جگہ بنا لی تھی۔
اور جب اس نے اپنی چاہت کا اظہار کیا تو اسوہ ہلکا سا مسکرائی۔
“کیوں؟ آپ ہی نے تو کہا تھا کہ اگر میں دنیا کی آخری لڑکی بھی ہوئی تو آپ مجھ سے شادی نہیں کریں گے۔ اب ایسا کیا بدل گیا ہے؟ مجھ میں کون سے سرخاب کے پر لگ گئے ہیں کہ آپ میرے پیچھے پھر رہے ہیں؟”
وہ ایک لمحے کو خاموش ہوئی، پھر اسی کے انداز میں بولی:
“پہلے آپ کو مجھ میں کوئی دلچسپی نہیں تھی… اور اب مجھے آپ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، سمجھے آپ، مہران؟” ❤️

Tap below 👇🏽

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts