“یونہی رستے میں ”
کرن جون 2022ء
تحریر: فہرین فضل
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
آج کل میرا رجحان فینٹسی بیسڈ کہانیوں کی طرف ہے اور سچ کہوں تو ایسی کہانیاں پڑھ کر بندہ ایک اور ہی دنیا میں پہنچ جاتا ہے۔۔۔۔
ایک اور خوبصورت بات جو مجھے ان کہانیوں کی لگتی ہے وہ یہ کہ گھر بیٹھے ہم پوری دنیا کی سیر کر آتے ہیں۔۔
جیسے اس خوبصورت سی کہانی نے مجھے جرمنی کی سیر کروا دی ہے۔۔۔
اور مجھے لگتا ہے زندگی میں فینٹسی پر تھوڑا بہت تو یقین ہونا چاہیے۔۔۔
زندگی فیری ٹیل نہ سہی،کہانی تو ہو سکتی ہے ۔۔
کہانی ہے سرینہ کی۔۔۔
ایک ایسی لڑکی جس کے پاس بظاہر کسی چیز کی کوئی کمی نہیں تھی۔۔
لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ محرومیوں کا ایک انبار اس کے اندر موجود تھا۔۔۔
وہ زندگی کو کھل کر جینا چاہتی تھی۔۔۔
اور تب ایک اتفاق نے اسے ملایا زاران سے۔۔۔
قسمت بعض دفعہ ہماری خواہش پوری کرنے کے لیے ایسے دلفریب موقع فراہم کرتی ہے ۔۔
لیکن زاران اور سرینہ کی ملاقات محض ایک دلکش اتفاق نہیں تھی ۔۔۔
کہانی میں جس طرح منظر نگاری کی گئی اور کوائڈ النبرگ کی خوبصورتی کو بیان کیا گیا ، شاندار ۔۔۔
کیا ہوگا سرینہ اور زاران کی کہانی کا انجام؟
جاننے کے لیے پڑھیے” یونہی رستے میں”






