Welcome on Our Website "Aesthetic Novels Online "

To Publish Your Content on our website , Dm us on Instagram

AESTHETICNOVELS.ONLINE   FOUNDER: UZMA ZIA.    Insta ID : Uzmaziaofficial1

 

Dil mil geya by Umme Aqsa - Aesthetic Novels Dil mil geya by Umme Aqsa - Aesthetic Novels

Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Blog Details

Urdu Digest Novels

Dil mil geya by Umme Aqsa

Email :16


Story Name: Dil mil geya Second Marriage Novels
Writer Name: Umme Aqsa
Genre: village based, green flag hero, cute love story
Status: Complete.

پگڈنڈی پر دل محمد کچھ مزدروں کے ساتھ چلا آ رہا تھا۔ مزدور سب گھٹے سمیٹنے میں لگ گئے ۔
“صبح بخیر!!“ وہ اس کے قریب آ کر بولا ۔
“صبح بخیر. یہ ہمارے حصے کیے ہیں کیا ؟“ پارسا گھٹوں کی سمت اشارہ کرتی کہہ رہی تھی۔
” کیوں؟ آپ اتنی گندم کھائیں گی کیا ؟“
“کیوں؟ یہ گندم بطور چارہ استعمال نہیں ہوتی کیا ؟ پارسا برجستہ بولی۔دل محمد نے دل کھول کے قہقہہ لگایا۔ پارسا نے بے ساختہ نظریں چرائیں۔
” رکھ لیجیے۔“ وہ واپسی کے لیے مڑا جب پارسا نے پکارا۔
“چند ایک خوشے چاہئیں، ہوم ڈیکور ڈیکور کے لیے کچھ بنانا ہے۔۔۔”
“آپ کو جتنے چاہئیں رکھ لیجیے، باقی اٹھوالوں گا۔۔۔” وہ نرم لہجے میں کہتا مڑ گیا۔ کتنے ہی لمحے سرک گئے مگر پارسا اسی انداز میں کھڑی رہی۔
“دنیا کہاں کی کہاں پہنچ گئی۔ آپ کو ایک سین کرتے مہینوں بیت گئے۔۔” نور العین اس کے پاس آ کر کندھے سے کندھا ٹکراتی کہہ رہی تھی۔
“کیا مطلب؟؟” “یہی دیکھنا۔۔۔ دیکھتے رہنا اور دیکھتے چلے جانا۔۔۔ اگلی اسٹیج کی جانب بڑھیں یار۔۔۔” نورالعین دل محمد کو دیکھتی کہہ رہی تھی۔
“ہمراہی کے راستوں کا علم ہونا بھی تو ضروری ہے ناں۔۔۔” پارسا لب بھینچتے ہوئے بولی۔
“یہ کون سا مشکل ہے، دل بھائی۔۔۔۔” نور نے اونچی سی ہانک لگائی۔ پارسا نے خفا سی العین نے نظروں سے دیکھا۔
” جی۔۔۔” وہ قدرے قریب آکر بولا ۔
” آپ کی کہیں بات چل رہی یا منگنی یا منگنی وغیره ہو چکی ہے؟” نورالعین نڈر سی اس کے پاس جا کر بولی۔
“نہیں۔۔۔ کیوں؟“ وہ حیران نگاہوں سے دونوں کو دیکھ رہا تھا۔ “کچھ نہیں، یہ پارسا پوچھ رہی تھی۔۔۔” نورالعین کندھے اچکائی اندر کی جانب بڑھ گئی۔
“پاگل!!” پارسا بوکھلا کے اس کے پیچھے لپکی۔

Tap below 👇

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts