Welcome on Our Website "Aesthetic Novels Online "

To Publish Your Content on our website , Dm us on Instagram

AESTHETICNOVELS.ONLINE   FOUNDER: UZMA ZIA.    Insta ID : Uzmaziaofficial1

 

Uljha hua sa Kuch writer Asiya Raees Khan - Aesthetic Novels

Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Blog Details

Urdu Digest Novels

Uljha hua sa Kuch writer Asiya Raees Khan

Email :42

Novel name _ Uljha hua sa kuch ” published in Kiran digest March 2026
Writer _ Asia Raees Khan
Pages _30

Love story per based nice family story hai with mature writing 

Happy ending hai

Review by Ali Abdullah
“الجھا ہوا سا کچھ ”
کرن مارچ 2026ء
تحریر:  آسیہ رئیس خان
تبصرہ نگار:علی عبداللہ
ڈائجسٹ میں  آسیہ رئیس  خان کا نام دیکھتے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ اس بار بھی کچھ منفرد  پڑھنے کو ملے گا اور  یہ اندازہ کبھی بھی غلط ثابت نہیں ہوتا۔۔۔۔
بظاہر بہت عام اور عمومی طور پر نظر انداز کیے جانے والے پہلو پر اس خوبصورتی اور عمدہ انداز میں لکھتی ہیں کہ دل جھوم  اٹھتا ہے ۔۔۔
بغیر کسی لفاظی یا تصنع  کہ  عام فہم اور سادہ جملوں میں بہت گہری بات سمجھانا ان کا خاصہ ہے۔۔۔
ان کی کہانیوں کی ایک اور خوبصورت بات موضوعات کا تنوع ہے ۔۔۔
اور پھر ہر کردار ایک دوسرے سے الگ ۔۔
کہانی ہے امام اور اریبہ کی  ۔۔
محبت کی کہانی کے دو ایسے کردار جو مجبوری کی زنجیر میں قید تھے ۔۔ 
ہمارے اپنے جو ہم سے محبت کا دعوی کرتے ہیں ، جب وہی محبت کے خلاف چٹان بن جائیں تو انسان ٹوٹ کر بکھرنے لگتا ہے ۔۔
کہانی ہے اریبہ کی ۔۔۔ بچپن میں یتیمی کے غم کو جھیلتی بڑی ہوئی ۔۔ جس کے پاس سب کچھ تھا مگر نہیں تھا تو چاہے جانے کا احساس ۔۔۔
چاہے جانے کا احساس بہت منفرد اور خوبصورت ہوتا ہے مگر کچھ لوگ اس احساس کو کبھی محسوس نہیں کر پاتے جیسے اریبہ ساری عمر سلطانہ کی محبت کے لیے تڑپتی رہی ۔۔
اس کی خواہش ہی رہی کہ کبھی اسے بھی ماں کا پیار دیں ۔۔۔
لیکن کچھ لوگ بہت بدنصیب ہوتے ہیں جن کے بنجر وجود سے کبھی محبت کی کونپل نہیں نکلتی جیسے سلطانہ ۔۔۔
ان کی عنایت اور شفقت بھی خودغرض تھی ان کی اپنی طرح ۔۔۔
جو اپنے بیٹوں اور امام تک محدود تھی ۔۔۔
اور یہی محبت امام کے قدموں کی بیڑی بن گئی ۔۔۔
ایک طرف محبت تھی تو دوسری طرف خالہ کے احسانات کا بوجھ جس نے امام کے کندھے جھکا دیے ۔۔۔
افففف ۔۔۔ اتنی خوبصورتی سے مصنفہ نے کہانی کو بنا اور اتنے حسین ترین سینز ۔۔۔
خاص طور پر بارش والے سین نے تو مجھے بھی بہت رلایا ۔۔
اور یہی مصنفہ کی کامیابی ہے کہ انہوں اپنے کرداروں کو اس قدر سادگی اور گہرائی سے لکھا کہ ہم بھی ان کرداروں کے ساتھ سفر کرتے رہے۔۔۔
کیا ہوگا امام اور اریبہ کی محبت کا انجام ؟
جاننے کے لیے پڑھیے الجھا سا کچھ۔


Click below 👇

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts