Welcome on Our Website "Aesthetic Novels Online "

To Publish Your Content on our website , Dm us on Instagram

AESTHETICNOVELS.ONLINE   FOUNDER: UZMA ZIA.    Insta ID : Uzmaziaofficial1

 

Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Blog Details

Urdu Web Novels

Tere beti bhi Aurat ha Written by Durr E Haala

Email :66


Afsana Name: “تیری بیٹی بھی عورت ہے۔” / “Teri Beti Bhi Aurat Hai.”

Writer Name (in Urdu and English) : دُرِّ ہالہ / Durr e Haala

Status: Complete

Genre: Gender Equality, Social Realism, Patriarchy, Feminist Fiction

Description (in urdu):
یہ افسانہ عورتوں پر ظلم کے خلاف لکھا گیا ہے۔ پاکستان میں تقریباً ہر عورت سرواؤ کر رہی ہے۔ کوئی ریپ سے، کوئی تشدد سے، کوئی ذہنی ٹارچر سے، کوئی شوہر کی بے توجہی سے تو کوئی کسی طرح ظلم کی چکّی میں پِس رہی ہے۔ میں نے بس ایک مظلوم اور ایک بہادر عورت کو بیک وقت دکھایا ہے۔ عورت مارچ میں لگنے والے نعروں کا دوسرا رخ دکھانے کی کوشش کی ہے جو شاید کسی پروپیگنڈے کا شکار ہو گئے تھے۔ میں نا تو فیمنیسٹ ہوں نا کبھی عورت مارچ میں شرکت کی ہے۔ مجھے ضرورت ہی نہیں پڑی الحمدللہ مگر ہر عورت کو اس کے جائز اسلامی حقوق نہیں ملتے۔ یہ بات یاد رہے۔ یہ افسانہ ایسی ہی حقیقی عورتوں کی روداد ہے جن کی آواز کو دبا دیا گیا تھا۔ اسلام ایک سچا، پکا دین ہے ہمیں کسی مغربی تحریک کی یا کسی دوسرے مذاہب کی ضرورت نہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ اسلام کے ہوتے ہوئے مسلمان عورت کو فیمینزم کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ قصور وار کون ہے؟ سوچیے گا ضرور!


Summary/One liner: This Afsana is based on women Islamic rights, gender equality, Islam vs Feminism.

Instagram I’d: @durrehaala_official

scenes for web promotion
Scene 01:
میرے جسم پر اللہ کے بعد میرا حق ہے۔ کوئی میرے ساتھ زبردستی نہیں کر سکتا۔ کوئی میرا ریپ نہیں کر سکتا۔ کوئی مجھے چھو نہیں سکتا۔ کوئی میرا قتل نہیں کر سکتا۔ مگر میرے ساتھ بہت کچھ ہوا ہے… اس بینر پر موجود نعرے کو غلط رنگ دے کر میری آواز دبانے کی کوشش کی گئی۔ پروپیگنڈا بھی ہوا ہے… بیرونی عناصر نے بھی فائدے اٹھائے ہیں… عورتوں کو بے حیائی کا فروغ دینے کے لیے فنڈنگ بھی ہوئی ہے۔ نازیبا لباس میں عورت مارچ کے نام پر ڈانس پارٹیاں بھی ہوئی ہیں، غلط حرکات بھی ہوئی ہیں۔ اسے سب نے کوریج دی، مذہبی طبقے نے شور مچایا، مردوں نے برا بھلا کہا مگر اس سب میں میری آواز؟ وہ کہیں دب سی گئی۔ میرا ریپ کیا گیا… مجھ پر تشدد کیا گیا مگر مجھے انصاف نہیں ملا۔ میں اس حق کا مطالبہ کرتی ہوں جو اسلام نے مجھے دیا تھا مگر اس معاشرے نے چھین لیا۔


Scene 02:
“اب عورتیں آدھی ننگی ہو کر نکلیں گی تو مرد تو دیکھے گا نا.. پھر کتوں کی طرح نوچے گا بھی۔” اس نے بے پرواہی سے عورت کو قصوروار ٹھہرایا۔
نیوز روم میں کھلبلی مچ گئی۔ سب اپنے کام چھوڑ چھاڑ کر سکرین دیکھنے لگے تھے۔

“یعنی آپ کے نزدیک مرد کتا ہے اور اسے خود پر قابو نہیں۔”
وہ ایک فاتحانہ مسکراہٹ تھی۔ جاوید گھبرا گیا۔
“مرد کی تضحیک ہے یہ۔ عورتوں کو چاہیے مردوں کی عزت کریں۔ بڑا رتبہ ہے مردوں کا دین میں، عورتوں کو چاہیے پردہ کریں تاکہ ایسے واقعات ہی نہ ہوں۔”
ایک بے تکی بحث کا آغاز ہو چکا تھا۔

“مرد خود اپنی عزت کریں اور خود کو جانوروں سے نہ ملائیں تو ہر عورت عزت کرے گی۔ دوسرا یہ کہ نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم تو مرد کو بھی ہے کیا وہ حشر میں اپنے اعمال کا جواب دہ نہیں ہو گا؟”
ثناء نے نگاہ اٹھا کر جاوید صاحب کو دیکھا۔
“جس لڑکی کا ریپ ہوا وہ برقعے میں تھی.. مکمل پردے میں مگر ریپ کیوں ہوا؟ مرد کے بے لگام نفس کی وجہ سے۔”
جاوید نے ابرو اچکائی جیسے یہ بات اسے کچھ ہضم نہ ہوئی ہو۔
Click Below 👇🏻

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts