Novel name _ Sirf Tumhari Balqees” published in Kiran digest March 2026
Writer _ Mansha Mohsin Ali
Pages _20___ download link 👇
Review by Ali Abdullah 🌹
“صرف تمہاری بلقیس ”
کرن مارچ 2026ء
تحریر: منشاء محسن علی
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
میرے نزدیک کسی بھی رائٹر کی خوبی یہی ہے کہ وہ معاشرے میں موجود بظاہر عام سے کرداروں کو اس خوبصورتی سے لکھے کہ وہ کردار قاری کے دل میں گھر کر جائیں۔۔۔۔
کہانی ہے بلقیس کی ۔۔۔ دنیا کی نظر میں ایک احمق، ہونق اور بے وقوف لڑکی لیکن دنیا اور اس کہ ترازو بہت دوغلے ہوتے ہیں۔۔۔
ہر رشتے اور ہر انسان کو اپنے مفاد کہ پلڑے میں تولتے ہیں اور جو انسان خود غرضی کا یہ بوجھ اٹھانے سے انکار کر دے، اسے ناکارہ قرار دے کر زندگی سے نکال پھینکتے ہیں ۔۔
کسی بے کار شے کی طرح ۔۔۔
کہانی ہے اس سادہ اور چنچل سی بلقیس کی ۔۔۔
وہ بلقیس جس کا صبر چٹانوں سا مضبوط تھا ۔۔
جس کا مقدر پردیسی مراد سے جڑ گیا۔۔۔۔
ہائے یہ پردیس اور اس کے دکھ ۔۔۔
پردیس کا یہ کیسا خمار ہے کہ آنکھوں سے چھٹتا ہی نہیں ہے۔۔۔
لیکن اس پردیسی کہ رت جگوں کا خیال کسی کو نہیں آتا ۔۔۔
سوائے آنکھوں میں حسرتیں لیے انتظار کرتی اس کی بیوی کہ ۔۔۔
مگر سب کچھ کر کہ یہ پردیسی خالی ہاتھ رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔
کیونکہ وہ ساری زندگی جان ہی نہیں پاتا کہ اس سے جڑے رشتے کب اس کے لیے جونک بنتے چلے گئے۔۔۔
کیا ہوگا مراد اور بلقیس کی اس کہانی کا انجام؟
جاننے کے لیے پڑھیے “صرف تمہاری بلقیس”
Link






