Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Uncategorized

Mujhy Aitabar E Wafa Mily Writer Nabila Abar Raja

Email :275

sneak Peak

“فورا میرے کمرے میں آؤ۔” وہ حکم دے کر پلٹ گیا۔
اس نے دوپٹہ کندھوں پر ڈالا۔ نہ جانے اس میں کہاں سے بہادری آگئی تھی کہ وہ تیز تیز چلتی ایک بھی سیکنڈ ضائع کئے بغیر اس کے کمرے میں تھی۔
شیرافگن واش روم میں تھا۔ وہ بیڈ سے خاصے فاصلے پر پڑی کرسی پر بیٹھ گئی اندر سے فی الحال اس نے خود کو مضبوط کیا ہوا تھا۔ شیرافگن پندرہ منٹ بعد کپڑے تبدیل کر کے نکلا اسے دیکھتے ہی مومی نے نگاہوں کا رخ موڑ لیا وہ ڈریسنگ ٹیبل کے آگے ٹھہرا اور ہیئر برش بالوں میں پھیرا پھر پلٹا اس کے جھکے سرکو گھورتا رہا۔ اسے یوں لگا کہ اگر اس نے نگاہیں اٹھا کر دیکھا تو بھسم ہو جائے گی۔
ہاتھوں کو باہم پیوست کئے وہ با اعتماد نظر آنے کی ناکام کوشش کر رہی تھی۔ شیر افگن نے دیکھا کہ اس کی ہتھیلیاں مہندی سے سجی ہوئی ہیں اس کی آنکھوں میں کچھ دیر قبل طاری ہونے والی شد ید نیند گویا ٹھہر گئی تھی۔
“مجھ سے محبت کرتی ہو؟” عجیب سوال اور شخص تھا بجائے اسے محبتوں کا یقین دلانے کے پوچھ رہا تھا مجھ سے محبت کرتی ہو۔ وہ جیسے اپنے یقین پر مہر ثبت کرنا چاہتا تھا، وہ کچھ نہیں بولی۔
یقین پر مہر ثبت کرنا چاہتا تھا، وہ کچھ نہیں بولی۔
“مجھے بس ہاں یا نہ میں جواب چاہیے۔” وہ اب کے سخت لہجے میں بولا۔
مومی آہستہ سے پیچھے ہوئی وہ اس کا ارادہ بھانپ چکا تھا لپک کر اس کے گداز ہاتھ تھام کر اسے جانے سے روکا جن کی حرارت اور نرماہٹ شیرافگن کے لیے کم از کم نئی ہی تھی۔
“شاباش مومنہ! مت شرماؤ مجھے جواب دو۔” نہ جانے کیوں وہ اتنے نرم لہجے میں بول رہا تھا۔
مومی کی خاموشی اس کے لیے نا قابل برداشت ہو رہی تھی وہ جیسے چپ کا روزہ رکھے ہوئی تھی، کچھ بول کر نہیں دے رہی تھی۔
“مومنہ میں آخری بار پوچھ رہا ہوں تمہیں مجھ سے محبت ہے یا نہیں؟”
شیرافگن کی گرفت غیر ارادی طور پر اس کے ہاتھوں پر سخت ہو گئی تھی۔
“نہیں نہیں نہیں، قیامت تک نہیں.” مومنہ کا جواب انتہائی غیر متوقع تھا۔
“جھوٹ بولتی ہو۔” وہ دانت پیستے ہوئے غرایا۔
ناول
: مجھے اعتبار وفا ملے
از نبیلہ ابر راجہ

novel story in urdu

urdu novel app

urdu novel book

urdu novel kitab ghar

longest novel

pakistani urdu novel

short novels in urdu pdf

short novel in urdu pdf

top 10 urdu novels

top 10 urdu romantic novels

best novels pdf

best urdu novels of all time

how to write a novel

islamic novels in urdu free download pdf

short novels urdu

short novels in english

top 10 urdu novels of pakistan

18 urdu novels pdf

11 minutes novel

all urdu novels list

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts