Welcome on Our Website "Aesthetic Novels Online "

To Publish Your Content on our website , Dm us on Instagram

AESTHETICNOVELS.ONLINE   FOUNDER: UZMA ZIA.    Insta ID : Uzmaziaofficial1

 

Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Blog Details

Urdu Web Novels

Milgari Written by Sheeza Zahid

Email :53

My name is Sheeza Zahid. I am 19 years old and currently pursuing an Associate Degree in Computer Science (ADP CS). I belong to Multan, Pakistan.

My current novel, Milgari, is based on friendship and revolves around the college life of six friends. It beautifully explores the bonds of friendship, the ups and downs of student life, and the memories and experiences that shape our lives.

Through my writing, I aspire to share stories that readers can connect with, relate to, and remember.

Genre:  Friendship based , college life fun and cute romance…
Sneakpeak1
“کالج کے آخری دن اس بنچ پر بیٹھ کر ان سب نے ایک عہد کیا تھا کہ وہ کبھی الگ نہیں ہوں گی لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ ان میں سے ایک کھو گئی ، بچھڑ گئی اور دوستوں کا بچھڑنا ہمیشہ تکلیف دہ ہوتا ہے ۔”
…….
آپ شرما رہی ہیں بیگم ۔۔۔۔” اس کے تاثرات سے محظوظ ہوتے ہوئے کہا گیا ۔ فاطم نے اس کو اپنی آنکھوں کے سامنے بڑا ہوتے دیکھا تھا اور وہ کبھی بھی اتنی کم گو نہیں تھی نہ ہی اتنی جلدی پزل ہو جایا کرتی تھی اسی لیے اس کے تاثرات اسے چونکا دینے کے لیے کافی تھے ۔
“بالکل بھی نہیں ۔۔۔
میں اور آپ سے شرماؤں گی ۔۔
ہرگز نہیں۔۔۔۔”
کہتے ہوئے اس نے رخ اس کی جانب کیا لیکن اس کی آنکھیں ۔۔۔
اس کی آنکھوں میں اتنی چمک تھی کہ وہ اس سے نگاہ نہیں ملا پا رہی تھی ۔ فاطم کی نگاہیں اس کو پزل کر دینے کے لیے کافی تھیں ۔
“شہر اولیاء، نوابوں کے شہر میں موجود اپنی امانت کا منتظر ہے ۔ ”
سٹیج پر بیٹھے گہری بھوری آنکھوں والے مرد نے نگاہ اس کی جانب رکھے ہوئے کہا ۔
اس کے الفاظ پر pastel green رنگ کے جوڑے میں ملبوس دلہن کا دل تیزی سے دھڑکا ۔
“صرف شہر اولیاء یا شہر اولیاء کا باسی بھی ۔۔۔”
گہرا سانس لے کر کہا گیا ۔ دل ہی دل میں یہ وہم بھی تھا کہ نکاح ہو جانے کے باوجود بھی ابا اس کی اچھی خاصی درگت نہ بنا دیں کسی لڑکے سے بات کرتے دیکھ کر ۔۔۔
SneakPeak2
کہاں جا رہی ہے ؟” ہانی نے نرمی سے پوچھا ۔ بھاڑ میں جا رہی ہوں ۔۔۔”
حرم نے سلگ کر کہا ۔
” او!۔۔۔” عروزہ نے ہونٹوں کو گول کرتے ہوئے کہا ۔” لیکن پہلی بار جانے والوں کو راستہ کیسے پتہ چلتا ہے ؟”
“شاید گوگل میپ پر مل جاتا ہو ۔۔۔” حورم کی معصومیت قابل دید تھی ۔
” تم لوگوں کو اتنا تجسس کیوں ہے ، ساتھ چلنا ہے کیا ؟” حرم نے پہلی بات سب کی جانب دیکھ کر جبکہ دوسری صرف حورم کی جانب دیکھ کر کہی تھی ۔
” ظاہر ہے اب جوان جہان لڑکی کو اکیلے تو جانے نہیں دے سکتے نا ۔۔۔” عنید نے اس کا حجاب ٹھیک کرتے ہوئے کہا ۔
“تو کیا تم نمونوں کو ساتھ لے کر جاؤں جو وہاں بھی مجھے سکون سے میں رہنے دیں گی ۔۔۔
Completed
Writer ✍🏻 Insta id
whtasabout_sheezayy

………

Click Below 👇🏻

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts