Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Urdu Digest Novels

Ye muhabbat bhi ajeeb Hoti ha by Bisma Naaz

Email :398

Published in Rida digest October 2015

Pages_34

Hero Ziyan aur heroin Erij ki 2nd marriage + emergency nikah based family story hai

Muhaly mai larki rahti h us ki bat apny cuzn sy paki hoi hoti. par shdi waly din larka shadi suda niklta h tu hiro jo parosi hota h us sy shadi hoti h jis ka bata b hota ha .

Sneakpeak

تمہیں پتہ ہے عرج عالیہ کو سجنے سنورنے کا بہت شوق تھا۔ “زیان” نے عرج کی چوڑیاں اتارتے ہوئے کھوئے کھوئے انداز میں بتایا۔ عرج نے کچھ چونک کر زبان کو دیکھا۔ اس وقت عالیہ کا ذکر پھر خاموش رہنا ہی بہتر سمجھا۔
میں کبھی بھی عالیہ کو کھونا نہیں چاہتا تھا عرج ہم دونوں ایک ساتھ بہت خوش تھے۔ ہم نے کتنے سارے خواب دیکھے تھے۔ اس کا بولنا اس کا ہنسنا مسکرانا اس کی بچگانہ حرکتیں سب بہت پسند تھی۔ تمہیں پتہ ہے اسے کبھی بھی میرے ہاتھ پہ سر رکھے بنا نیند نہیں آتی تھی۔ زبان اپنی دھن میں بول رہا تھا۔ اس سب سے بے خبر کہ سامنے بیٹھی عرج کے دل میں کیا گزر رہی تھی۔
عرج نے آنکھوں میں آئی نمی کو اندر اتارا اور زبان کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑوا کر بچی ہوئی چوڑیوں کو ایک جھٹکے سے اتارتے ہوئے کہا۔
یہ سب آپ مجھے کیوں بتارہے ہیں۔ آج سے پہلے زبان کبھی بھی عرج کو عالیہ کو بتاتا تو وہ بہت شوق اور دھیان سے سنتی تھی مگر آج پہلی بار اسے عالیہ کا ذکر ناگوار گزرا تھا۔ آج پہلی بار اس نے عالیہ سے جیلسی محسوس کی زبان نے مسکراتے ہوئے عرج کو دیکھا وہ یہی تو چاہتا تھا کہ عرج عالیہ سے جیلسی فیل کرے تاکہ اسے یقین ہوجائے کہ وہ اس سے محبت کرتی ہے۔ زبان نے مسکراتے ہوئے ایک بار پھر اس کا ہاتھ تھام لیا اور آئیوڈیکس نکال کر اس کے ہاتھ پہ لگائی جہاں سے چوڑی چبھنے کی بدولت خون کے ننھے منھے قطرے نمودار ہوئے تھے۔
جلن ہورہی ہے۔ زبان نے معنی خیز انداز میں عرج سے پوچھا۔ بہت زیادہ عرج نے فوراً جواب دیا مگر دوسرے ہی لمحے زبان کے چہرے پہ مسکراہٹ دیکھ شرمندہ سی ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts