Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Blog

Yaqeen Written by Aimen Tanveer

Email :46

یقین

از قلم :ایمن تنویر

 

تم اتنا یقین کرتی ہوں کیا تم نے کبھی اللّٰہ ﷻ کو دیکھا کیا ہے ؟
جواب:_
نہیں۔ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے سوا اللّٰہ تعالٰی کو کسی نے بھی نہیں دیکھا ۔۔۔۔ انسان مرنے سے پہلے اللّٰہ تعالیٰ کو نہیں دیکھ سکتا چاہے وہ کتنا ہی نیک پرہیزگار کیوں نہ ہو۔
لیکن
ہاں میں نے میں اللّٰہ تعالٰی محسوس کیا ہے ۔۔۔ الحمدللہ
کیسے ؟❓
کہاں ؟❓
کب ؟❓
میں نے اللّٰہﷻ کو محسوس کیا ہے چمکتی ہوئی آنکھوں میں۔۔۔۔
یقیں بھروسہ ، اعتماد کے ٹھاٹھے مارتے سمندر میں ۔۔
میں نے اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کی محبت کو محسوس کیا ہے نور سے منور چہروں میں۔۔۔
میں نے سنا ہے اسے ان باتوں میں جو سکون سے تراشیدہ
ہوں ۔۔
میں نے محسوس کیا ہے تشہد میں “اشهدان لأ إله إلا الله وحده لا شريك له” پہ ہلتے ہوے لب اور اٹھتی ہوئی شہادت کی انگلی میں ۔۔
جب میں نے کہا
“گناہ گار” ہوں! یا رب! میرا کیا ہو گا💦💦💦
جواب آیا میں تو “غَفَّارُ” ہوں ۔
جب کہا میں نے کہ
“عیبوں میں گرفتار ہوں یا رب!
تو فرمایا میں تو “سَتَّار” ہوں۔
جب میں نے کہا ” راستے سے بھٹک گئی ہوں یا ربی!”💦
جواب آیا
“میں هَادِي و رَشِيد ہوں”
پھر میں نے ہر دکھ ، درد کو سپردِ خدا کر دیا
کیونکہ میرے رب نے فرمایا کہ
وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَـرْضٰى (5)
“اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے۔”
پھر بھلا بتاؤ ایسے رب کو چھوڑ کر تم کہاں جا رہے ہو؟؟
اے انسان! تمہیں کس چیز نے تمہارے رب کی طرف سے غافل کر دیا ہے؟؟؟
از قلم :ایمن تنویر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts