Sneakpeak
کس حق سے آپ اسے لینے آئے ہیں یہاں؟؟
حق تو بڑا ہے منال بی بی سگا چاچا ہوں میں اس کا۔۔۔
اوہ اب یاد آیا اپ کو اسکے اور اپنے درمیان سالڈ رشتہ۔۔واہ۔۔
نیمل اور میرے درمیان یہ مضبوط رشتہ ہمیشہ رہے گا ۔رہی بات یاد آنے
کی تو میرے بھائی کی وفات کے بعد وہ غیروں کے ہاتھوں میں آگئی ہے۔
اس لیے اسے اپنی تحویل میں لینے یہاں آنا پڑا ۔۔
کون سا غیر ہاتھ ؟؟؟ میں سگی خالہ ہوں نیمل کی ۔اس نے آنکھ ہی اس گھر
میں کھولی ہے یہیں پلی بڑی ہے ۔آپ لوگوں نے اس کے باپ کو اپنی ہی
زندگی میں بے دخل کر دیا تھا اور اب حق جتانے آئے ہیں ۔
”وہ لغاری خاندان کا خون ہے منال بی بی اس بات سے آپ انکار نہیں کر سکتی
” آپ مہربانی فرما کر یہاں سے چلے جائیں آپ کو اندر بلوا کر عزت سے اپنے
ڈرائنگ روم میں بٹھانے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہر بات میں اپنی من مانی کرتے پھرے۔
” مجھے عزت اللہ نے پہلے ہی سے دے رکھی ہے آپ کے ڈرائنگ روم
میں بیٹھنے قبل ہی میں عزت دار تھا۔
نیمل کو تو میں اپنے ساتھ اس کے اصل گھر
میں لے کر جاؤں گا چاہے مجھے عدالت سے ہی کیوں نہ رجوع کرنا پڑے۔”