اسلام علیکم پیاری مصنفہ۔۔
نازیہ راجپوت صاحبہ !
امید ہے آپ بخیریت ہونگی۔یہ ہمارے لیے قابلِ عزت بات ہے کہ آپ ہمیں اپناقیمتی وقت دے رہی ہیں جس پہ ہم آپکے بے حد ممنون اور مشکور ہیں۔ جی تو سوالات کے باقاعدہ سلسلے کا آغازکرتے ہیں۔
1
آپ کا نام؟
نازیہ راجپوت
2
نام کا مطلب؟؟؟
فخر کرنے والی ، شہزادی ، ملکہ ، امید کی کرن
3
پسندیدہ رنگ؟؟؟
ؑکالا رنگ پسندیدہ ہے اسکے علاوہ ہلکا نیلا رنگ گلابی رنگ بھی پسند ہے
4
پسندیدہ کھیل؟؟؟
کرکٹ پسند ہے
5
پسندیدہ شخصیت؟؟؟
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
6
کس شہر اور ملک سے تعلق ہے؟
شہر راولپنڈی اور ملک پاکستان
7
لکھنا کس سن میں شروع کیا؟
2020 میں
8
کب پتہ چلا کہ آپ اچھا لکھ سکتی ہیں؟
جب پہلا ناول شائع کروایا اور قارئین نے اسے پسند کیا
9
اپنے تخلیق شدہ کچھ ناولزکے نام ہمارے قارئین کے لیے؟؟
شدتِ محبت ، مہرباں ہوا میرا ستمگر ، محبت دل کا سجدہ ہے ، مائے لیتھل مین یہ سبھی ناولز میرے لکھے ہوئے ہیں
10
ناول لکھتے وقت کس چیز کا زیادہ خیال رکھتی ہیں؟
جملوں اور الفاظ کا چناو کرتے وقت احتیاط کرتی ہوں
11
بولڈ ناولز کے بارے میں ایک لفظ یا ایک جملہ یاجو بھی آپکی رائے؟؟
نوجوان نسل کی بربادی
12
آپکی فیورٹ رائٹر؟؟
نمرہ احمد ، عمیرہ احمد ، سباس گل
13
پہلاڈائجسٹ ناول کب اور کونسا پڑھا؟؟
ِیاد نہیں لیکن میں اکثر سباس گل صائمہ چودھری اور دیگر مشہور رائیٹرز جیسے نازیہ کنول نازی کے ناولز پڑھتی رہتی تھی
14
کوئی ایسالمحہ جس نے زندگی بدل دی ہو ؟
میرے نانا اور خالہ کی موت
15
آخری دفعہ کب روئیں؟؟اور رونے کے حوالے سے کیا کہتی ہیں؟عورتوں کو رونا چاہیئے؟؟
یہ تو یاد نہیں کہ میں کب روئی تھی آخری دفعہ اور میں بہت کم روتی ہوں مجھے رونا پسند نہیں لیکن پھر بھی جیسے ہی کوئی ایموشنل سین دیکھوں جھٹ پٹ آنکھوں سے آنسو نکلنے لگتے اور عورتوں کو نہیں رونا چاہیے انہیں مضبوط بننا چاہیے رونا مسلوں کا حل نہیں ہوتا تو سو بی سٹرونگ لیڈیز
16
کس چیز نے آپ کو مصنف بننے کی ترغیب دی، اور آپ کو لکھنے کے لئے کس چیز نے ترغیب دی؟
میں نے 2020 میں لکھنا شروع کیا اور اس سے پہلے دور دور تک مجھے نہیں پتہ تھا کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ میرے نام کے ساتھ بھی رائیٹر لگے گا دراصل مجھے لکھنے کا بچپن سے ہی شوق تھا لیکن یہ شوق پورا میں نے 2020 میں کیا جب کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون چل رہا تھا اور سکول اور کالجز بند تھے تبھی لاک ڈاون کے درمیاں غافل محبت کی کہانی ذہن کی سطح پہ ابھری اور میں نے اسکو اردو شیٹس پہ لکھ ڈالا میری ماما کو دیکھایا تو انھوں نے تعریف کرتے ہوئے سپورٹ کیا پھر بس پرائم اردو ناولز سے رابطہ کرکے اپنا پہلا ناول شائع کرایا اور میرا پہلا ناول ہی میرے پیارے قارئین نے بہت پسند کیا جس سے مجھے مزید لکھنے کا حوصلہ ملا
17
کیا آپ ہمیں اپنے لکھنے کے عمل کے بارے میں بتا سکتے ہیں؟ کیا آپ کی کوئی انوکھی عادات ہیں؟
نہیں کوئی انوکھی عادات نہیں بس جب ٹائم ملے لکھ لیتی ہوں۔
18
آپ اپنے کرداروں اور پلاٹ لائنز کو کس طرح تیار کرتے ہیں؟ کیا آپ ذاتی تجربات یا تحقیق سے اخذ کرتے ہیں؟
میں جب بھی کسی نئے پراجیکٹ پہ کام کرتی ہوں تو پہلے پہل تو میں اس میں شامل کردار اور کہانی کا پلاٹ ایک نوٹ بک میں نوٹ کرلیتی ہوں پھر اسپر مزید سوچتے ہوئے اسکو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہوں ہر قسط کا خاکہ بناتی ہوں اور اسکے مطابق ہر ایپیسوڈ لکھتی ہوں
19
آپ کے لکھنے کے انداز اور صنف پر کون سے مصنفین یا کتابوں کا سب سے زیادہ اثر پڑا ہے؟
میں تیرے بن کی رائیٹر نوراں مخدوم سے متاثر ہوئی ہوں انکے لکھنے کا اندازہ انوکھا لگا اور ناولز میں نمرہ احمد کے ناول مصحف سے بہت متاثر ہوئی ہوں نمرہ بھی بہت اچھا لکھتی ہیں۔
20
آپ مصنف کے بلاک یا تخلیقی ناکامیوں سے کیسے نمٹتے ہیں؟
میں جب کبھی ایسی صورتحال سے گزرتی ہوں تو اپنے پیارے قارئین کے پیارے بھرے میسیجز اور کمنٹس ریڈ کرتی ہوں قارئین کی سپورٹ اور انکا پیار مجھے میں نئی جان ڈال دیتا ہے اور الحمد اللہ میں بہت کم رائیٹر بلاک کا شکار ہوتی ہوں
21
آپ کا پسندیدہ مضمون کیا ہے، اور یہ آپ کے لئے اہم کیوں ہے ؟
میرا پسندیدہ مضمون بائیولوجی ہے (Biology) میرے لیے اہم اسلیے ہے کیونکے یہ میتھ کے بغیر ہے اور دلچسپ ہے بہت اس مضمون کو پڑھ کے ہم سائنس کو گہرائی تک جان سکتے ہیں۔
22
آپ مارکیٹ کے رجحانات اور سامعین کی توقعات جیسے تجارتی غور و فکر کے ساتھ تخلیقی اظہار کو کس طرح متوازن کرتے ہیں?
1. *اپنے سامعین کو سمجھیں ان کی ترجیحات، ضروریات اور درد کے نکات کو جانیں۔
2. تحقیق کی صنعت کی ترقی اور مقبول موضوعات۔
3. مارکیٹ کی توقعات کے مطابق ہونے اور اپنے منفرد نقطہ نظر کو برقرار رکھنے کے درمیان توازن تلاش کریں۔
4. سامعین کے تاثرات پر غور کرتے ہوئے اپنے نقطہ نظر پر قائم رہیں۔
5 ہر قسم کےفیڈ بیک کو قبول کریں اپنے کام کو بہتر بنانے کے لیے تعمیری تنقید کا استعمال کریں۔
23
پسندیدہ شہر کونسا اور اسکی وجہ؟؟
ایسا کوئی پسندیدہ شہر نہیں ہے
24
کوئی ایسا تفریحی مقام جہاں ہمیشہ کے لیے رہنا چاہیں
مجھے سمندر کنارے رہنا پسند ہے
25
کھانے میں پسندیدہ چیز اور پینے میں؟؟؟
کھانے میں بریانی بہت پسندیدہ ہے اسکے علاوہ پاستا نوڈلز اور سالن میں اچارگوشت وغیرہ میٹھے میں چاکلیٹ کیک اور ریڈ ویلوٹ کیکس اور رس ملائی شامل ہیں اور پینے میں آم کا جوس انار کا جوس اور کولڈڈرنکس وغیرہ پسند ہیں
26
کیا آپ کسی بھی دلچسپ منصوبوں یا خیالات کا اشتراک کرسکتے ہیں جن پر آپ فی الحال کام کر رہے ہیں؟
میں کسی ذاتی پروجیکٹ یا آئیڈیاز پر کام نہیں کررہی ہوں، لیکن میں مختلف شعبوں میں کچھ دلچسپ پروجیکٹ آئیڈیاز تجویز کرسکتی ہوں
– مختصر کہانیاں یا شعری مجموعہ
– ویڈیوز یا پوڈ کاسٹ کے لیے اسکرپٹ رائٹنگ
– گرافک ناول بنانا
27
آپ اپنے کام میں ترمیم اور نظر ثانی کو کس طرح دیکھتے ہیں؟ کیا آپ کے پاس سیلف ایڈیٹنگ کے لئے کوئی تجاویز ہیں؟
ناول کے لحاظ سے اگر بات کی جائے تو اکثر میں قسط لکھنے کے بعد پروف ریڈ کرتی ہوں کچھ املا کی غلطیاں ہوں تو انھیں ٹھیک کرتی ہوں اور سیلف ایڈیٹنگ کے لیے تجاویز مندرجہ ذیل ہیں …
1. اپنی تحریر کو تازہ آنکھوں کے ساتھ دیکھنے کے لیے کچھ دنوں کے لیے ایک طرف رکھیں۔
2. *بلند آواز سے پڑھیں اور سنیں کہ آپ کے الفاظ ایک ساتھ کیسے لگتے ہیں۔
3. *وضاحت کے لیے چیک کریں اور یقینی بنائیں کہ آپ کا پیغام واضح اور جامع ہے۔
4. اپنے بھروسے والے کسی سے اپنے کام کا جائزہ لینے کو کہیں۔
5 فیڈ بیک اور اپنے جائزے کی بنیاد پر تبدیلیاں کریں۔
6. *حتمی غلطیوں کے لیے احتیاط سے جائزہ لیں۔
7 *صاف اور سادہ زبان کا استعمال کریں اور پیچیدہ الفاظ یا جملے سے پرہیز کریں۔
★★★
میں لکھتے وقت انھی چیزوں کا خیال رکھتی ہوں اور میرے پاس سیلف ایڈیٹنگ کے لیے یہی تجاویز ہیں جو میں یوز کرتی ہوں …
28
آپ خواہش مند مصنفین کو کیا مشورہ دیں گے جو ابھی شروعات کر رہے ہیں ؟
میں نئے لکھاریوں کو یہی کہنا چاہوں گی کہ لکھتے وقت اپنے الفاظوں کا خاص خیال رکھیں کبھی ایسا کچھ نا لکھیں جس سے نوجواں نسل بھٹکے بے شک ناول رومانوی ہو لیکن ساتھ ناول میں سبق معاشرے کی حقیقت بھی لازمی شامل کریں اور کوشش کریں کہ اسلامی پہلو کو بھی ناول میں ہائی لائیٹ کریں
29
آپ اپنے قارئین کے ساتھ کیسے جڑے رہتے ہیں، اور آپ ان کی رائے کے بارے میں سب سے زیادہ کس چیز کی قدر کرتے ہیں؟
میں کوشش کرتی ہوں کہ اپنے تمام قارئین کے میسجز کا جواب دوں میرے قارئین سے جڑے رہنے کا یہی ذریعہ ہے کہ میں کوئی بھی ناول شروع کرنے سے پہلے قارئین کی رائے لیتی ہوں ان سے رابطے میں رہتی ہوں اسکے علاوہ میرا نمبر میرے کئی قارئین کے پاس ہے جو ہمیشہ میرے ناول پڑھ کے میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مجھے سراہتے ہیں اور قارئین کی رائے کے بارے میں قدر میں انکے بے تحاشا پیار اور سپورٹ کی کرتی ہوں کوشش کرتی کہ میں اقساط وقت پہ دوں کیونکے میرے قارئین کو میرے ناولز کا بہت بے صبری سے ہوتا ہے ۔
30
کیا آپ ایک مصنف کے طور پر کسی بھی یادگار یا حیرت انگیز تجربات کا اشتراک کرسکتے ہیں، جیسے غیر متوقع ترغیب یا مداحوں کے تعامل؟
ہاں ایک مداح کی بات یاد ہے مجھے انھوں نے میرے شہرت حاصل کرنے والی ناول شدتِ محبت کے ہیرو دائم دُرانی کے بارے میں کہا تھا کہ اللہ پاک آپکو بھی ایسا چاہنے والا شدت پسند شوہر دے البتہ میرے لیے یہ مزاحیہ اور غیر متوقع حیرت انگیز تجربہ تھا ۔
31
اپنے لکھے گئے کونسے کردار سے متاثر ہیں؟؟
دائم دُرانی ، یزدان لاشاری ، ارقم علی شاہ
32
آپکا لکھا کوئی ایسا ناول جو وجہ شہرت بنا ?
شدتِ محبت
33
اگر کبھی اپنی زندگی کی کہانی لکھیں تواسکا کیا عنوان ہوگا؟؟
” تیری میری کہانی “
34
کتب تک کا سفر کیسا رہا؟
بہت اچھا ۔۔الحمدللہ۔۔ بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
35
کیسی طبیعت کی مالک ہیں؟
میں نرم مزاج ، جلدی گھل مل جانے والوں میں سے ہوں۔۔اور شخصیت کا فیصلہ تو میرے اردگردرہنے والے لوگ ہی کرسکتے ہیں۔