Sneakpeak
” کیا سوچ رہی ہو ؟”
وہ بھری بیٹھی تھی اس سوال پر سب سے پہلے وہ سیاہ ڈبا اٹھا کر زمین برو کیا۔
اسجد نے ناگواری سے اس کا ۔رد عمل دیکھا اور اٹھ کر بیٹھ گیا۔
یہ کیا بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا ہے تم نے ؟ “
اس نے تڑپ کر دیکھا۔” میں نے بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا ہے ؟
یا کسی اور کے لیے لایا ہوا سیٹ مجھے بخش کر آپ بہت تہذیب کا
مظاہرہ کر رہے ہیں ؟؟“ وہ تراخ کر بولی تھی۔
” مجھے دوسروں کی چھوڑی ہوئی چیزوں میں کبھی دلچسپی نہیں رہی۔ مجھے نہیں
چاہیے یہ بخشش ، اس زبر دستی کے تعلق میں خیرات کی طرح میری جھولی
میں چند لمحے ڈال کر آپ مجھے بے وقوف نہیں بنا سکتے اور آپ کو ضرورت
بھی نہیں ہے۔ میری مجبوری ہے جو اس گھر میں ہوں۔ سب مجھے سمجھوتے کا
درس دیتے ہیں کوئی مجھے نہیں سمجھتا اور کر تو رہی ہوں سمجھو تہ اس پر آپ آگئے ہیں یہ خیرات لےکر۔“
کیا بات کر رہی ہو ؟ ان سب فضولیات کا مطلب کیا ہے آخر ؟”
وہ بے زاری سے بولا۔ عافیہ بیڈ سے اتر گئی۔
میں اور میری ہر بات آپ کو فضول ہی لگتی ہے۔ یہ جا کر اپنی نئی نویلی دلہن
بینش کو دیں بڑی تائی جان اس کے لیے لائی تھیں اگر اسے نہیں پسند تو کوئی
تیسری دیکھ لیں جو آپ کی بچی کچھی توجہ پر کھل اٹھے مجھ سے یہ توقع مت
رکھیے گا کہ میں ناپسندیدہ ہونے کی سند پانے کے بعد بھی آپ کی نا انصافیاں
برداشت کرلوں گی۔ اس خیرات کو یہ خوشی قبول کرلوں گی۔
میں حد سے تجاوز کرتی آپ کی یہ ناپسندیدگی نہیں
سہہ سکتی بھی نہیں۔ میں آپ سے علیحد گی چاہتی ہوں۔”
وہ خود نہیں جانتی تھی یہ آخری الفاظ اس نے کیسے اور کیوں ادا کیے ہیں۔
اسجد سن کر آگ بگولہ ہو گیا۔ اس نے اپنی جگہ سے اٹھ کر اس کے مقابل
آتے ہوئے اس کا بازود بو چاتھا۔ کیا چاہتی ہو تم ذرا پھر سے کہنا ؟”
اس کی سرخ آنکھوں میں دیکھتے ہوئے غانیہ کو اپنی جان لیوں پر آتی محسوس
ہوئی۔ ” کہو کیا چاہتی ہو تم؟”
اس بار پہلے سے زیادہ سختی سے استفسار کیا تھا۔
SneakPeak 2
“ہاں پچھتا رہا ہوں تم جیسی کم فہم بیوی کی وجہ سے، بتا بتا کر تھک گیا ہوں کہ کمٹمنٹ تھی بینش سے۔ شادی کا وعدہ کیا تھا تو کیا اپنے قول سے پھر جاؤں؟؟ مرد کی شان اس کے قول نبھانے میں ہوتی ہے۔۔تمہیں مجھے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ جہاں منع کر سکتا تھا کر دیا، اگر بینش کے معاملے میں زبان کی پاسداری نہ ہوتی تو پیچھے ہٹ جاتا، مگر اب ایسا ممکن نہیں۔۔”
“اپنی خواہشات کی تکمیل کے بہانے بنانا آتے ہیں آپ مردوں کو۔۔”
وہ بھڑک کر بولی
“کون سی خواہشات کی تکمیل کی ہے میں نے؟؟ شادی کر رہا ہوں جو کہ میرا جائز حق ہے۔۔مگر تمہیں کچھ بھی سمجھانا بے کار ہے۔۔”
Click on the image to download















