Khalida Nisar.
Published Date:October 20, 2025 Leave a Commenton Mohabbat Fateh Aalam By Khalida Nisar.
Novel Description
💞 ناول: محبت فاتح عالم
🩷 مصنفہ: خالدہ نثار
📖 اشاعت: حنا ڈائجسٹ، فروری 2014
Novel Genre:
Second Marriage After Marriage Happy Ending ❤️👌🏻
ماہین کے تایا زبردستی اس کی شادی کم عمر لڑکے سے کرنا چاہتے ہیں 😔 والدین اختلاف کے باعث اسے ماموں کے گھر بھیج دیتے ہیں 💫 جہاں اس کی ملاقات ہوتی ہے شاہ زر سے — ماموں کا بیٹا، شادی شدہ مگر نا خوش 💔۔
حالات کے باعث شاہ زر کے والد اچانک ماہین سے اس کی دوسری شادی کروا دیتے ہیں 😯 اور کہانی شروع ہوتی ہے محبت، قربت اور سمجھوتے کی ✨۔
💖 دل کو چھو لینے والی ہیپی اینڈنگ اسٹوری! 🌷
SneakPeak
” تم نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا ؟“ وہ بھپر کر اٹھی۔
تمہاری اتنی ہمت؟” اس نے شازر کے گریبان پر ہاتھ ڈالا تھا، لہو رنگ آنکھوں سے اسے دیکھتے شاہ ذر نے ایک اور پھر اس کے دائیں گال پر دے مارا تھا، وہ ذرا سا لڑکھڑائی تھی اور گریبان اس کے ہاتھ سے چھوٹ گیا تھا ۔
”ہاں مارا بلکہ مجھے یہ تھپڑ بہت پہلے تمہیں مار دینا چاہیے تھا، کیونکہ تم اس قابل تھی ، ہو اور رہوگی، تم ان عورتوں میں شامل ہو جو واقعی صرف پاؤں کی جوتی بننے کے لائق ہیں اور جنہیں پاؤں میں ہی رہنا چاہیے اور میں نے جوتی کو سر پہ یہ سجانے کی کوشش کی، تمہیں عزت دینے کی کوشش کی یہ جانے بغیر کے عزت پانا ہے ہرکسی کے بس کی بات نہیں ہوتی میں غلط تھا، مگر میری غلطی کو میری بزدلی میری کم ہمتی یا میری محبت سمجھنے کی کوشش مت کرنا، یہ میرا احساس تھا جو مجھے اپنے بچوں کا تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ ان کے معصوم ذہن الجھیں ، اس لئے نا چاہتے ہوئے بھی میں تم جیسی عورت کو برداشت کرتا رہا ۔ وہ ایک لمحے کو رکا تھا، اس نے بالکل ساکت کھڑی ماں پر اور گال پر ہاتھ رکھے صدے کی سی کیفیت میں کھڑی ہوئی بیوی پہ نظر ڈالی تھی۔
”ہر چیز کی شروعات ہوتی ہے تو اختتام بھی ہوتا ہے اور میرا خیال ہے اب اس روز روز کے ڈرامے کا اختتام ہو جانا چاہیے، تو رخسار بیگم سیما آج کے آج اور ابھی کے ابھی تمہاری خواہش پوری کرنے کو تیار ہوں، میں شاہ ذر سکندر شاہ ہوش و حواس میں ۔۔۔۔۔“
نہیں نہیں بیٹا رقیہ بیگم نے بجلی کی سی تیزی سے اسے کے لبوں پر ہاتھ رکھ کر اسے بولنے سے روکا تھا۔

Tap Below 👇














