Muhabbat Dua ha Season-2 Writer Uzma Zia


”دیکھو مہر۔۔میری بات کو سمجھو۔۔ میں تمہارا برا نہیں چاہتا۔۔تو سوچو۔میں کیسے تمہارے ساتھ برا کر سکتا ہوں؟؟  کل مہندی ہے اور پرسوں بارات۔۔ ہمارے پاس سوچنے کے لیئے زیادہ وقت نہیں ہے۔۔ مجھے میری امی کی قسم۔۔تمہاری عزت پہ حرف آنے سے پہلے میں اپنی جان دے دوں گا۔۔ ٹرسٹ می۔۔“  اس نے فوراََ ایک تفصیلی میسج ٹائپ کیا اور اسے بھیج دیا۔
شش و پنج کی گرہ مضبوط سے مضبوط ہوتی گئی اور اسکے لیئے فیصلہ لینا انتہائی مشکل ہو گیا تھا۔  مگر اگلے ہی لمحے اسکے اندر کے انسان نے اسے جنجھوڑا۔
”جب وہ ساتھ ہے تو ڈر کس بات کا ہے تمہیں؟؟  تمہارے پاس سوچنے کے لیئے زیادہ وقت ہے ہی نہیں مہر۔۔ تو سوچ کیا رہی ہو؟ کیا شادی کر لو گی اس سے؟؟  کیا کر لو گی اس کے ساتھ گزارا؟؟“
 وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔
”کل کو پچھتانے سے بہتر ہے میں اسکی بات ہی مان لوں۔۔“    مگر اگلے ہی لمحے اس نے خود کو ہمت دی اور پوری طاقت سے اپنی جگہ سے ہلی۔
”میں آرہی ہوں۔۔“   اس نے اسے مختصر سا میسج بھیجا اور اپنے بیگ میں چیزیں رکھنے لگی۔
میسج دیکھتے ہی اسکے چہرے پہ خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑی۔

Click on the Image to download

Loading

Total Views: 37 ,