Email :261
Novel name : Marqoom
Novel name in urdu: مرقوم
Writer name: Hooria Yousaf
Writer name in urdu: حوریہ یوسف
Status: complete
Genre: Islamic, cousins based

Description:
یہ کہانی زندگی کی تلخیوں، بچھڑتے رشتوں اور ٹوٹتے حوصلوں کے بیچ امید کی نئی کرن کو جنم دیتی ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ جب دل ہار ماننے لگے تو رب کی رحمت تھام لیتی ہے۔
Instagram I’d: hooria_yousaf_official
2 Interesting scenes:
1st scene
نہیں میں تو بس یہ سوچ رہا ہوں کہ اگر تمہیں تیرنا نہیں آتا تو مسئلہ کافی پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ ویسے کیا تمہیں تیرنا آتا ہے۔۔۔؟” وہ سنجیدگی سے بولا۔
“یہ تم کس قسم کے احمقانہ سوال کر رہے ہو۔۔۔؟”
“بالکل منطقی سوال ہیں اگر تمہیں تیرنا نہیں آتا تو یہ آئیڈیا بہت ہی برا ہے اور اگر آتا ہے تب بھی برا ہی ہے کیونکہ تمہیں اندازہ نہیں کہ سمندر کی گہرائی میں کون کون سی مخلوق تمہارا انتظار کر رہی ہے شارک، جیلی فش یا شاید کوئی چپکلی جیسی نظر آنے والی مچھلی نما عفریت۔۔۔”وہ کندھے اچکا کر بولا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2nd scene
“تم ہر بات کو اتنا فلسفانہ کیوں بنا دیتے ہو۔۔۔؟” امارہ نے ایک لمحے کے لیے تصویر کو گھورا پھر اسے دیکھا۔
“یہ میری خاصیت ہے۔”اسفیان نے مسکرا کر کندھے اچکائے۔
“بہت بری خاصیت ہے۔” امارہ نے بے زاری سے کہا اور آگے بڑھ گئی۔
“ارے تمہارا شکریہ!” اسفیان اس کے ساتھ چلتے ہوئے بولا۔
“کس بات کا۔۔۔؟”
“یہ ماننے کا کہ میں خاص ہوں۔”
“میں نے تمہیں خاص نہیں کہا، میں نے تمہیں عجیب کہا۔”امارہ نے زچ ہو کر اسے گھورا۔
“ہاں وہی بات ہے خاص لوگ ہمیشہ عجیب لگتے ہیں۔”
“پلیز چپ ہو جاؤ۔۔۔” امارہ نے ہاتھ اٹھا کر کہا۔چند منٹ بعد وہ ایک اور تصویر کے سامنے کھڑے تھے۔ یہ ایک لڑکی کی تصویر تھی جس کے چہرے پر آدھا سایہ تھا اور آدھی روشنی۔
“یہ تمہاری طرح ہے۔” اسفیان نے اس تصویر کی طرف اشارہ کیا۔
“کیا مطلب۔۔۔؟”
“یہ لڑکی بھی فیصلہ نہیں کر پا رہی کہ وہ روشنی کی طرف جانا چاہتی ہے یا اندھیرے میں رہنا چاہتی ہے بالکل تمہاری طرح۔”
۔۔۔۔۔۔۔
Download Below:
click on three dots of flipbook to download this NOVEL











