Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Urdu Web Novels

Maand By Ayesha Ch Complete Novel

Email :402

Novel name 🙁 Maand) jasay kushia madham par jaye 

ماند( جیسے خوشیاں مدھم پڑ جاۓ) 
 Writer name : Ayesha ch 
از عائشہ چودھری
Status :complete
Genre:racisim based childhood friendship twist and turns happen emotional 

Description of story :

“ماند نسل پرستی کے باعث ہونے والے ظلم پر لکھی گئی ایک خوبصورت داستان ہے، جو ترانہ بیگم کی حاکمیت، باسم کی دوستی اور الہام کی محبت میں لپٹی ہوئی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ایبٹ آباد کے پہاڑوں میں کسے ہجر اور کسے موت نصیب ہوتی ہے، اور کس کی رنگت ماند پڑتی ہے۔”
Insta I’d :
ayesha_ch7863

Sneakpeak

سارے نوٹس اٹھا کر اس نے لڑکی کے ہاتھ میں دیے تو اچانک دونوں کی نظریں ملیں۔

کیا حسین لڑکی تھی! لمبے بال، شہد رنگ آنکھیں، بالوں کا ہلکا براؤن شیڈ جو دھوپ میں سنہری عکس دیتا تھا۔ آنکھوں پر چشمہ لگا ہوا تھا، لیکن باسم اندازہ نہ کر سکا کہ یہ نظر کا ہے یا محض فیشن۔ اس کے بھرے ہوئے گال، بڑی بڑی آنکھیں اور ہونٹ جن پر لپ گلوس لگا تھا، سب اسے اور دلکش بنا رہے تھے۔ مگر اس وقت وہ باسم کو غصے سے دیکھ رہی تھی

غصے کی شدت سے اس کی ناک سرخ ہو گئی تھی، شاید سردی کی وجہ سے بھی۔ اس نے مشرقی لباس پہنا ہوا تھا: چُوڑے دار پاجامہ، لمبی قمیض اور دوپٹہ۔ باسم کو دیکھتے ہی اندازہ ہو گیا کہ وہ مسلمان ہے۔ یہ سب دیکھ کر باسم کو حیرت ہوئی، کیونکہ لندن یونیورسٹیوں میں عام طور پر لڑکیاں صرف مغربی لباس پہنتی تھیں۔ حتیٰ کہ پاکستان یا دوسرے مسلم ممالک کی لڑکیاں بھی یہاں آ کر مغربی رنگ میں ڈھل جاتی تھیں۔

 

 

You may download Ebook by clicking on three dots.

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts