SneakPeak
ماما تو وہی ہیں۔ میری ماما تو وہی ہیں اور کوئی ماما کیسے ہو سکتا ہے؟
وہ رات میں خالہ سے ماما کے ہی باتیں کر رہی تھی۔
میں ہوں نا میری جان۔۔ میں آپ کی ماما ہوں ۔میں آپ کا خیال نہیں رکھتی؟
میں آپ کو پیار نہیں کرتی کیا؟ وہ چپ ہو جاتی۔
خالہ ماما نہیں تھیں لیکن اب ماما کے سبھی کام وہ کر رہی تھیں ۔
اس کا خیال بھی رکھتی تھیں۔
ماما اللہ کے پاس چلی گئی ہیں ۔۔اب وہ نہیں آ سکتیں ۔
خالہ ماما کی طرح ہی ہیں اپ انہیں ماما سمجھ لیں ۔۔بابا سمجھا رہے تھے۔
مگر مجھے میری ماما چاہیے بابا ننخالہ ماما نہیں ہے اللہ کے پاس سے انہیں واپس بلا
لیں پلیز مجھے وہ بہت یاد آتی ہیں ان کے بغیر نیند نہیں آتی ۔۔
میں کیا کروں؟؟ بابا خاموش ہو جاتے۔ انکھوں میں انسو آ جاتے اور
وہ چپ ہو کر بابا کے گلے لگ جاتی۔
بھائی کا نام کیا ہے بابا؟؟؟
انہوں نے اس کی طرف دیکھا ۔کسی کو اس معصوم کا نام رکھنے کا خیال ہی نہیں
آیا تھا خالہ کی گود میں وہ فیڈر کے لیے رو رہا تھا۔
نانو بالکل بے تاثر چہرے سے سب دیکھتی رہی۔
Link 🖇️🖇️🖇️🖇️👇👇👇👇👇