
SneakPeak
ویسے محترمہ آپ کی اطلاع کے لیے عرض کر دوں کہ یہ ایک انتہائی غیر اہم
سی کاروائی ہے جس کو عمل میں نہ بھی لایا جائے تو کچھ خاص فرق نہیں پڑتا
نکاح کی رسم اہم ہوتی ہے اور فریضہ ادا ہو چکا ۔۔
آپ اس قسم کی باتیں کرنے کے لیے مجھے یہاں لائے ہیں؟
نروٹھے پن سے وہ بولی تو سعد شوخی سے کھنکار کر بولا ۔
”نہیں لایا تو آپ کو پیار کی زبان سمجھانے کے لیے تھا۔
میں جا رہی ہوں۔۔ وہ جھٹکے سے اٹھ کھڑی ہوئی ۔
چہرہ جانے کسی جذبے کے تحت بے تحاشا سرخ ہوا تھا۔
بیٹھ جاؤ اور میری بات دھیان سے سنو۔۔ چھیننا جپٹنا میری عادت نہیں ۔۔مجھے زندگی میں ترتیب اور سلیقہ اچھا لگتا ہے اور اسی کا قائل ہوں اپ کو یاد ہوگا میں نے اپ سے محبت کا اظہار بھی رشتے کی قرار ہو جانے کے بعد کیا تھا پھر اپ نے سوچا بھی کیسے کہ میں اپ کو ذہنی صدمہ دیکھ سکتا ہوں اپ کی تعلیم مکمل ہونے تک رخصتی کا انتظار کروں گا ادھر ادھر منہ مارنے کی بجائے اگر اپنے مرکز پر ٹھہر کے یہ چند لمحوں کی انجوائےمنٹ کرتا ہوں تو مجھے نہیں لگتا یہ غلط ہے پھر بھی اگر لگتا ہے تو میں ائندہ احتیاط کروں گا۔
اس کی بات سن کر شفا کو ندامت ہوئی تھی اپنی سوچ پر۔۔