حیا اور غیرت
کالم نگار: افشین
تاریخ گواہ ہے اسلام دشمن عناصر اور قوتیں کبھی بھی پختہ ایمان رکھنے والے مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کر پائیں اسلیے انہوں نے سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کی بنیادیں کھوکھلی کرنا شروع کر دیں اور آج کے دور میں ہر چیز کے لیے
سوشل میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے۔
حیا اور غیرت ہمارے خوبصورت مذہب اسلام کے بہت ہی خوبصورت پہلو ہیں ۔ یہودی سوشل میڈیا کے توسط سے مسلمان عورتوں کی حیا اور مسلمان مردوں کی غیرت ختم کرنے میں بہت حد تک کامیاب ہو چکے ہیں ۔ آج کی آزاد خیال نسل حیا اور غیرت جیسے
الفاظ سے ہی نا آشنا ہے
سب کو بس اس دنیا کی دولت کمانی ہے چاہے اس کے لیے سوشل میڈیا پر بے ہودہ حرکتیں کرنی پڑیں ۔ پیسہ چاہئیے سب کو خواہ وہ حلال ہو یا حرام طریقے سے کمایا گیا ہو ۔ اس دولت کے پیچھے اپنی ایمان کی دولت کو اپنے ہاتھوں سے لوگ گنوا رہے ہیں۔اور اس قدر اس چیز سے بے خبر ہیں کہ اندھا دھند دوڑ لگی ہے ، اور اسی دور میں اپنی اپنی قبروں میں جاگریں گے ۔ ایک وقت تھا کہ غیرت مند باپ ، غیرت مند بھائی غیرت مند خاوند اور غیرت مند بیٹے کے ساتھ چلتی عورتوں میں حیا ہوتی تھیں۔ آج وہی حیا عورتیں اپنی پاؤں میں روندھ کر شرم کی بات یہ ہے کہ مرد خود ایسے کاموں میں انکا ساتھ دے رہے ہیں۔
ہمارے پیارے نبی کے فرمایا :-
” جب تم میں شرم و حیا نہ رہے تو پھر جو چاہے کر “
ہمیں اپنی آنکھیں کھولنی ہونگی ،مرده ضمیروں کا جگانا ہوگا اسلام کے خوبصورت طریقوں پر چلنا ہوگا۔ اپنی نسلوں کے ساتھ اپنے قیمتی ایمان کو بچانا ہوگا، شیطان اور دشمنانِ اسلام کی سازشوں سے ہر صورت بچنا ہوگا ۔ شیطان نے اگر کھلا چیلنج دیا تھا مسلمانوں کو سیدھے رستے بھٹکانے کا تو ہمارے رب نے بھی تو فرما دیا جو اُسکے نیک و پارسا بندے ہونگے وہ توبہ واستغفار کا رستہ اختیار کرتے ہوئے سیدھی راہ پر رہیں گے ۔
Leave a Reply Cancel reply