Fatima Ch Aesthetic Interview اسلام علیکم پیاری مصنفہ۔۔امید ہے آپ بخیریت ہونگی۔یہ ہمارے لیے قابلِ عزت بات ہے کہ آپ ہمیں اپناقیمتی وقت دے رہی ہیں جس پہ ہم آپکے بے حد ممنون اور مشکور ہیں۔ جی تو سوالات کے باقاعدہ سلسلے کا آغازکرتے ہیں۔1۔ آپ کا نام؟فاطمہ2۔ نام کا مطلب؟؟؟جہنم کی آگ سے بچانے والی3۔ پسندیدہ رنگ؟؟؟سیاہ4۔ پسندیدہ کھیل؟؟؟پاپا کے ساتھ کرکٹ دیکھنا، ان کے بغیر کچھ نہیں پسند5۔ پسندیدہ شخصیت؟؟؟حضرت محمد ص6۔ کس شہر اور ملک سے تعلق ہے؟اوکاڑہ، پاکستان7۔ لکھنا کس سن میں شروع کیا؟3202 کے آخر میں شروع کیا تھا لیکن دادی امی کی وفات کے بعد 4202 میں باقاعدہ آغاز کیا8۔کب پتہ چلا کہ آپ اچھا لکھ سکتی ہیں؟یہ تو نہیں کہوں گی کہ پرفیکٹ ہوں لیکن اچھا لکھتی ہوں9۔اپنے تخلیق شدہ کچھ ناولزکے نام ہمارے قارئین کے لیے؟؟حصارِ محبت (مکمل)جنونیت (جاری ہے)01۔ ناول لکھتے وقت کس چیز کا زیادہ خیال رکھتی ہیں؟کہانی ایسی ہو جو پڑھ کر کوئی یہ نہ کہے کہ یہ کوپی ہے میں پوری کوشش کرتی ہوں سٹوری کسی سے میچ نہ کرے اور آسان الفاظ میں لکھ سکوں11۔بولڈ ناولز کے بارے میں ایک لفظ یا ایک جملہ یاجو بھی آپکی رائے؟؟رومانوی اور بولڈ میں فرق ہے بولڈ فحاشی کی طرف راغب کرتا ہے جو کہ گناہ ہے21۔آپکی فیورٹ رائٹر؟؟واحبہ فاطمہ ،ہما وقاص31۔پہلاڈائجسٹ ناول کب اور کونسا پڑھا؟؟پہلا ناول بڑی بہن کے موبائل سے پڑھا تھا پیرز کے دوران 😂41۔کوئی ایسالمحہ جس نے زندگی بدل دی ہو؟؟میری زندگی میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا لیکن میں نے اپنے پاپا کی زندگی سے صبر، شکر، درگزر سیکھا ہے اور ان سب کا اجر اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے 51۔آخری دفعہ کب روئیں؟؟اور رونے کے حوالے سے کیا کہتی ہیں؟عورتوں کو رونا چاہیئے؟؟ میں نماز پڑھتے اللہ سے باتیں کرتے رو لیتی ہوں مجھے رونے سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن عورتوں کو ہر کسی کے سامنے نہیں رونا چاہیے رونا کمزوری نہیں ہے61۔ کس چیز نے آپ کو مصنف بننے کی ترغیب دی، اور آپ کو لکھنے کے لئے کس چیز نے ترغیب دی؟لکھنا میرا شوق ہے فری تھی تو اپنے شوق کو پورا کرنے کی کوشش کی71۔کیا آپ ہمیں اپنے لکھنے کے عمل کے بارے میں بتا سکتے ہیں؟ کیا آپ کی کوئی انوکھی عادات ہیں؟مجھے طویل ناول لکھنا اور پڑھنا دونوں ہی نہیں پسند جن کا اختتام ہونے کا نام ہی نہ لے اور ریڈر بیزار ہو جائیں81۔آپ اپنے کرداروں اور پلاٹ لائنز کو کس طرح تیار کرتے ہیں؟ کیا آپ ذاتی تجربات یا تحقیق سے اخذ کرتے ہیں؟ابھی تو سب فرضی ہے لیکن بہت جلد اپنے تجربات شیئر کروں گی ان شاءاللہ91۔آپ کے لکھنے کے انداز اور صنف پر کون سے مصنفین یا کتابوں کا سب سے زیادہ اثر پڑا ہے؟ہما وقاص اور واحبہ فاطمہ02۔ آپ مصنف کے بلاک یا تخلیقی ناکامیوں سے کیسے نمٹتے ہیں؟غور و فکر12۔ آپ کا پسندیدہ مضمون کیا ہے، اور یہ آپ کے لئے اہم کیوں ہے؟آجکل انھلش کا دور ہے لیکن مجھے زہر لگتی ہے انگلش اس کو سیکھنے کے چکر میں پاکستانی اپنی قومی زبان سے دور ہو گئے ہیںمجھے اردو ہمیشہ سے پسند ہے22۔آپ مارکیٹ کے رجحانات اور سامعین کی توقعات جیسے تجارتی غور و فکر کے ساتھ تخلیقی اظہار کو کس طرح متوازن کرتے ہیں؟کبھی غور نہیں کیا32۔ پسندیدہ شہر کونسا اور اسکی وجہ؟؟؟کشمیر، وہاں سکون ہے گاڑیوں کے ہارن، لڑائی جھگڑے سے دور پر سکون جگہ42۔کوئی ایسا تفریحی مقام جہاں ہمیشہ کے لیے رہنا چاہیں۔پہاڑی علاقے52۔ کھانے میں پسندیدہ چیز اور پینے میں؟؟؟پلاؤ، چائے62۔کیا آپ کسی بھی دلچسپ منصوبوں یا خیالات کا اشتراک کرسکتے ہیں جن پر آپ فی الحال کام کر رہے ہیں؟معاشرتی مسائل 72۔ آپ اپنے کام میں ترمیم اور نظر ثانی کو کس طرح دیکھتے ہیں؟ کیا آپ کے پاس سیلف ایڈیٹنگ کے لئے کوئی تجاویز ہیں؟غور نہیں کیا82۔ آپ خواہش مند مصنفین کو کیا مشورہ دیں گے جو ابھی شروعات کر رہے ہیں؟لکھنے کا انداز ایسا ہونا چاہیے کہ آپ کی بات پڑھنے والے کو فوراً سمجھ آ جائے مضمون نہ لکھا جائے ہر ڈائیلاگ کو ہائی لائٹ کریں92۔ آپ اپنے قارئین کے ساتھ کیسے جڑے رہتے ہیں، اور آپ ان کی رائے کے بارے میں سب سے زیادہ کس چیز کی قدر کرتے ہیں؟سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کنیکٹ رہتی ہوں اپنے ریڈرز کی ہر رائے میرے لیے اہمیت رکھتی ہے 03۔ کیا آپ ایک مصنف کے طور پر کسی بھی یادگار یا حیرت انگیز تجربات کا اشتراک کرسکتے ہیں، جیسے غیر متوقع ترغیب یا مداحوں کے تعامل؟ان شاءاللہ بہت جلد13۔اپنے لکھے گئے کونسے کردار سے متاثر ہیں؟؟مصطفیٰ چوہدری ،حیدر شاہ23۔ آپکا لکھا کوئی ایسا ناول جو وجہ شہرت بنا؟ابھی تو اس سفر کا آغاز ہے کچھ کہا نہیں جا سکتا33۔کتب تک کا سفر کیسا رہا؟بیت خوبصورت اور دلچسپ43۔ کیسی شخصیت کی مالک ہیں؟ بہت جلد گھل مل جانے والوں میں سے ہیں؟۔میں بیک وقت شوخ چنچل، شرارتی اور سنجیدہ دونوں طبیعت کی مالک ہوںمیں بہت بولنے والی لڑکی ہوں لیکن صرف ان کے ساتھ جن کے ساتھ کمفرٹیبل ہوتی ہوں53۔ اگر کبھی اپنی زندگی کی کہانی لکھیں تواسکا کیا عنوان ہوگا؟؟صبر63۔ رائٹنگ کے علاوہ اور کس پیشے سے منسلک ہیں۔کوئی مخصوص کام نہیں کرتی اپنے چھوٹے کزنز کو ٹیوشن دیتی ہوں بس73۔ فیملی میں کس کی زیادہ اسپورٹ ہے۔ (رائٹنگ کیریئر کو لے کر)کسی کو بھی اعتراض نہیں ہے مجھے لگا تھا شاید پاپا کو اچھا نہ لگے لیکن جب انہیں بتایا تو انہوں نے پیار سے میرا نام ہی ناول نگار رکھ دیا83۔ روٹین کیسی ہے؟بہت مصروف اور سادہ93۔ کوئی ایسارشتہ جس کے زیادہ قریب ہیں۔بھائی بہن04۔ آپکے لیےزندگی کیا ہے؟ مختصر بیان کریں۔ہر کسی کی زندگی مختلف ہوتی ہے اس کی آزمائشیں مختلف ہوتی ہیں ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کریں آپ کی زندگی بہت سے لوگوں سے بہتر ہے14۔ محبت آپکے نزدیک کیا ہے؟؟اگر کوئی محبت کرتا ہے تو صرف عملاً خیال رکھنا کافی نہیں زبان سے اظہار بھی ضروری ہے24۔ انتظار کی کیفیت میں کیا کرتی ہیں؟اگر انتظار سمجھ کر کریں گے تو مشکل ہے اور اگر صبر سمجھ کر کریں گے تو آسانی ہو گی34۔ کوئی دھوکا دے تو کیا کرتی ہیں؟اپنا دکھ اللہ سے شیئر کرتی ہوں اور اس انسان کو معاف کر دیتی ہوں44۔ دوستی کے بارے میں کچھ۔۔اور کچھ ایک اچھے دوست کے لیے۔دوستی میں حساب کتاب نہیں ہوتے ۔فائدہ نقصان نہیں دیکھتے دوست دوست ہوتا ہے بنا کسی غرض کے54۔ سیاسی یا غیرسیاسی طبیعت ؟؟مکمل طور پر غیر سیاسیسکول کالج میں اگر کوئی مجھ سے سیاست کے متعلق کوئی بات کرتا تھا تو میں ڈائریکٹ کہتی تھیقائداعظم نے فرمایا کہ طالب علم سیاست سے دور رہیں 😂فاطمہ کا انٹرویو بے حد دلچسپ تھا۔نیک تمنائیں فاطمہ آپکے لیے۔۔ Total Views: 48 ,