Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Blog

Emergency SOS

Email :28

جو لوگ اپنے موبائل کو پاسورڈ لگا کر رکھتے ہیں پلیز وہ ایمرجنسی انفارمیشن آن رکھا کریں ۔ فرض کریں آپ کے ساتھ ایمرجنسی بن جاتی ہے اور مدد کرنے والا شخص فورا آکر موبائل اُٹھاتا ہے مگر آپ کے موبائل پر پاسورڈ ہے ، وہ کس طرح آپ کے گھر والوں سے رابطہ کرے گا؟  کیسے معلوم ہوگا کہ آپ کا بلڈ گروپ کیا ہے ، نام کیا ہے؟

اس کے لیے موبائل کی Personal Safety کی سیٹنگ میں جا کر انفارمیشن کو آن کرنا ہوگا جس سے کوئی بھی شخص بغیر موبائل کا پاسورڈ کھولے آپ کا بلڈ گروپ اور ایمرجنسی نمبر جو آپ اپنے بھائی یا والد کا لکھ سکتے ہیں حاصل کر سکتا ہے ۔
دوسری سب سے اہم چیز ہمارے موبائل میں ایک بہت کمال سیکورٹی سیٹنگ ہوتی ہے جسے Emergency SOS کہتے ہیں ۔
فرض کریں آپ کسی مشکل میں پھنس گئے ہیں جس میں آپ اپنا پورا جسم استعمال نہیں کر سکتے ، کوئی حادثہ ہوگیا ہے ، کوئی شخص سامنے کھڑا ہے ، یا آپ کے پاس صرف سیکنڈز میں وقت ہے ایسی صورت میں آپ نے بس موبائل کا Power بٹن جس سے آپ موبائل آن یا آف کرتے ہیں لگاتار پانچ مرتبہ دبانا ہے ۔ 🤔
پانچ مرتبہ بٹن دبانے سے :
1۔ آپ کی لوکیشن تین لوگوں کو بھیج دی جائے گی جو آپ خود منتخب کریں گے ۔ 💯
2۔ آپ کی فورا کال چلی جائے گی جو نمبر آپ منتخب کریں گے ۔
3۔ ویڈیو خود ہی بننا شروع ہو جائے گی ۔ ⭕
ان تین چیزوں کا بہت زیادہ فائدہ ہوگا خاص طور پر جو لوکیشن جائے گی فورا آپ کو تلاش کر لیا جائے گا ۔
جو دوست گھر سے باہر رہتے ہیں ، سفر میں رہتے ہیں یا دوستوں کے ساتھ رہتے ہیں یہ سیٹنگ اپنے موبائل پر آن کر لیں ۔ یہ کوئی ایپ نہیں ہے بلکہ موبائل کی اپنی سیٹنگ ہے ۔

( اس انفارمیشن کو ہر اس شخص کے ساتھ شئیر کیجیے جو موبائل رکھتا ہے )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts