Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Urdu Digest Novels

Dilon k Ainey Writer Naima Naaz Shuaa Digest November 2025

Email :124

Novel Name: Dilon Kay Aainey

Writer: Naeema Naz

Published In: Shuaa Digest November 2025 A light-hearted and romantic Urdu novel full of nok-jhok, emotions, and family bonds! ❤️ Story Summary: Hero Jahangeer and heroine Noor Jahan are cousins who love to argue and tease each other. Their families plan their marriage — but both refuse! 😄 When their parents start arranging proposals elsewhere, Jahangeer and Noor Jahan finally realize their love for each other. A beautiful funny + romantic story with a happy ending you’ll love! 💍✨ 👉 Perfect for fans of cousin love, romantic comedy, and digest-based Urdu stories.
” دلوں کے آئینے “
نعیمہ ناز
مکمل ناول
اشاعت : نومبر 2025

ایک بہت ہی خوبصورت سی پیار کی کہانی

-SneakPeak-1

°°°°°°°°°°

کاش کہ کوئی معجزہ ہو جائے ۔ وہ بے چارگی سے  سوچ رہی تھی۔ اتنے سارے لوگوں کے ہوتے ہوئے بھی وہ خود کو بالکل اکیلی اور تنہا محسوس کر رہی تھی۔ فقط چند گھنٹے تھے اس کے پاس پھر اسے تیار ہونا تھا۔

پتا نہیں کیوں نکاح کی پخ لگادی۔ منگنی ہو جاتی، بعد میں تو ڑ تو سکتی تھی۔ وہ جھنجھلائی۔ 

”ابھی تو کوئی رشتہ قائم نہیں ہوا۔ نہ منگنی کا۔ نہ نکاح کا مگر تم تو ابھی سے سارے ہتھیار پھینک کر شکست خوردہ یہاں بیٹھی ہو۔ بڑوں کی عزت اور رشتوں کا احترام ملحوظ رکھتے ہوئے بھی بات کی جاسکتی ہے۔“  اس کے اندر سے کسی نے سرگوشی کی۔

توانائی کی ایک لہر اس کے اندر سے اٹھی وہ کھڑی ہو گئی ۔ کھڑکی کے پاس کھڑے ہو کر ۔ چند گہری سانسیں لیں اور خود کو کمپوز کیا۔” ضروری نہیں کہ اپنی بات بڑوں تک پہنچانے کے لیے باغی اور بے باک ہوا جائے۔ نرمی  اور عزت کے ساتھ بات کی جاسکتی ہے۔“  نور جہاں خود کو سمجھا رہی تھی۔

الجھے ریشم کو سلجھانے کا عزم کر کے وہ  نیچے آئی۔ ایک کمرے میں علینہ اور کنزی چہرے ماسک لگائے، آنکھوں یہ کھیرے کے ٹکڑے رکھے لیٹی ہوئی تھیں۔ نور جہاں خاموشی کے ساتھ وہاں کی سے گزرگئی۔ اس کی نگا ہیں بڑے ابو یا بڑی امی کو کھوج رہی تھیں جو کہیں بھی نظر نہیں آ رہے تھے۔

 

 

SneakPeak 2

٭٭٭٭٭٭

والدین کی عزت اور بھرم ہماری خواہشات سے زیادہ اہم ہیں۔“

 یہ صرف خواہش نہیں، محبت ہے۔ نور جہاں نے جیسے سسکی لی تھی۔

رشتے ، محبت پر مقدم ہیں۔ انہیں ٹوٹنا نہیں چاہیے۔“

اور دل ؟؟؟؟ توڑ  دوں ؟ نور جہاں کی آواز سرگوشی سے زیادہ بلند نہیں تھی۔

”دل کو بہلایا جا سکتا ہے۔“  جہا نگیر یا تو کچھ زیادہ ہی بہادر بن رہا تھا یا بے حس یا کٹھور۔

”ٹوٹے دل کو ؟“

اس سوال کا جواب جہانگیر کے پاس نہیں تھا۔ اس کے دامن میں اب فقط خاموشی تھی۔ جو نور جہاں کی انگلی تھام کر اس کے ہمراہ چلی آئی اور سارا دن اس کر کے ہمراہ رہی اس وقت بھی جب گھر میں قریبی رشتے داروں کی آمد کے بعد ایک ہلچل مچ گئی۔ خوشی کے شور شرابے نے ایک ہنگامہ برپا کر رکھا تھا۔ نور جہاں نے ہنگامہ برپا جہانگیر کا سامنا نہیں کیا۔ چپ کا روزہ رکھے اپنے آپ سے ابھی سے الجھتی رہی۔
”ہم لڑکیاں خود کو کتنا ہی آزاد اور خود مختار خیال کریں۔ ایک نادیدہ زنجیر پیروں میں بندھی رہتی ہے ۔ روایات کی ، اخلاقیات کی ، لحاظ مروت اور قربانی کی۔

Click on the three dots and download the file.

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts