Novel Description
ناول کا نام_ چاند رات
اشاعت_ کرن ڈائجسٹ، جولائی 2015
مصنفہ_ نایاب جیلانی عمر کا فرق اور نکاح کے بعد کی خوبصورت محبت بھری کہانی
ہیرو میران اور ہیروئن زوفی آپس میں کزنز ہوتے ہیں دونوں کے والدین کا انتقال ہو چکا ہوتا ہے اور یہ دونوں اپنے دادا کے ساتھ رہ رہے ہوتے ہیں۔ زوفی عمر میں میران سے خاصی چھوٹی ہوتی ہے
جب دادا کی طبیعت اچانک خراب ہو جاتی ہے تو وہ اپنی زندگی میں ہی ان دونوں کا نکاح کروا دیتے ہیں لیکن رخصتی سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو جاتا ہے
اب یہ دونوں ایک فلیٹ میں اکیلے رہنے لگتے ہیں
پڑوس میں رہنے والی نائلہ آنٹی زوفی کے دل میں میران کے خلاف بدگمانیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے جبکہ اس کا بھائی ایک منفی کردار کا مالک ہوتا ہے
کہانی کا انداز دل کو چھو جانے والا ہے، جذبات اور رشتوں کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے
آخر میں سب کچھ بہتر ہو جاتا ہے اور کہانی خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے ضرور پڑھیے، ایک دل کو چھو لینے والی محبت بھری کہانی
SneakPeak
میں جانتی ہوں آپ میری اور دادا کی محبت سے جلتے تھے۔۔ آپ کو لگتا تھا میں آپ کے حصے کی محبت پر قابض ہوں۔۔!” “لیکن ایسا نہیں ہے۔۔! “میران نے اسے گلٹ سے نکالنا چاہا،، ایسا تھا تو۔۔ دادا مجھے زیادہ چاہتے تھے۔۔!” کچھ سوچ کر میران نے تسلیم کر لیا،،،
“اچھا اگر ایسا تھا تو تم اب ازالہ کر دو۔۔!”
” میں کیسے ازالہ کروں۔۔!؟؟” وہ روہانسی ہوئی وہ تو اسے جتانا چاہتی تھی کہ دادا اسے زیادہ چاہتے تھے۔۔ وہ زوفی کو اتنا گیا گزرا تبھی نہ سمجھے ،،،
یہ تو تمہیں پتہ ہونا چاہیے زونی۔۔!” وہ معصوم بناء
دادا تو اب نہیں ہیں۔۔!”
” ان کی پوتی تو ہے نا۔۔!”
” میں کیا کر سکتی ہوں۔۔!” وہ جیسے ہونق ہوئی،،،
“تم ” پیار” تو کر سکتی ہو نا۔۔!؟؟” پہلے تو زوفی کو سمجھ نہ
آئی۔ پھر جیسے سمجھ آئی۔۔ وہ پیڑا وہیں پر رکھ کر ہو اس باختہ سی کچن سے باہر چلی گئی۔۔ میران بھی ناشتہ ادھورا چھوڑ کر
اس کے پیچھے بھاگتا چلا گیا۔۔ زوفی کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا،،، ردم ازونی تم پرانی ہیروئین کیوں بن رہی ہو۔۔ کم آن مذاق کر
رہا تھا۔ میں زبردستی تھوڑی ” پیار” وصول کروں گا۔۔!” زوفی کا دل پھر سرپٹ بھاگنے لگا۔۔ یہ کھڑوس سے میران کو کیا ہو گیا تھا ؟؟؟ یہ ایک رات میں اتنا بدل کیسے گیا ؟؟؟
Link 🔗🔗🔗










