
اللہ سے تعلق مضبوط کرنا ہو تو مانگنے کا ہنر سیکھو۔
وہ واحد ہستی ہے جو مانگنے پر عطا کرتی ہے اور نہ مانگنے پر ناراض ہوتی ہے۔ دنیا کے دروازے بند ہوں تو گھبراؤ مت، آسمان کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا۔ بس اسی سے مانگو، اسی کے حضور ہاتھ پھیلاؤ، کیونکہ اسی کے خزانے کبھی خالی نہیں ہوتے۔
لوگ طعنے دیں، حالات رکاوٹ بنیں، امیدیں دم توڑنے لگیں، تب بھی ضد لگاؤ کہ اگر اللہ نہ دے گا تو پھر کون دے گا؟
یہ یقین دل میں بٹھا لو کہ جس ذات کے لیے “کن” کہنا کافی ہے، اس کے لیے مشکل بھی کوئی معنی نہیں رکھتی۔
وہ ایک لمحے میں تقدیریں بدل دیتا ہے، اندھیروں کو روشنی میں اور ناممکن کو ممکن بنا دیتا ہے۔ بس شرط یہ ہے کہ دل یقین سے بھرا ہو، زبان دعا سے اور آنکھیں اسی کے انتظار میں ہوں۔
مانگو… بے خوف ہو کر مانگو،کیونکہ وہ دیتا بھی ہے، سنبھالتا بھی ہے اور کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا۔بے شک۔۔۔۔ دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ جزاک اللہ ۔
Share your views in the Comment box.












