
Heroine ka name imaan he or hero ka name Hasher…..Iman Ki Shaadi hashir k bhai se ho rhi he or hashir out off country rehta he uska bhai Iman ki pic use send krta he then yahan se use love at first sight hota he…..but wo khamosh rehta he q k Iman us k bhai ki mangatr he…..hashir k bhai ka ain Shadi wale din accident hota he or uski death ho jati he thn hashir k father use baher se bula kr uski Shadi imaan se kr dete hain….last is happy ending…..
SneakPeak
“” رشتے ناتے کچے دھاگے نہیں ہوتے جنہیں پل میں جوڑ لیا جائے یا توڑ دیا جائے۔ تم نہیں جانتیں اس نکاح کے بعد مجھے کس کس کی اور کیا کیا باتیں سننا پڑی ہیں اور مزید میں کسی کو خود پر انگلی اٹھانے کا موقع نہیں دینا چاہتا
”ہاں تو اسی لیے میں آپ کو دوسری شادی کی بخوشی اجازت دیتی ہوں تاکہ آپ سے منسلک لوگ خوش ہو سکیں۔” ایمان نے غصیلے لہجے میں کہا۔
” مجھے تمہاری اجازت کی ضرورت نہیں اور نہ ہی میں اپنے فیصلوں میں کسی کی رائے کی اہمیت رکھتا ہوں۔ تم سے نکاح اگرچہ بابا کی خواہش تھی مگر مجھے کسی نے مجبور نہیں کیا۔”
بہر حال میری زندگی میں مزید کسی رشتے کی جگہ نہیں ، نہ ہی میں رشتوں کے بوجھ اٹھا سکتی ہوں۔”
اس کا انداز ہنوز ضدی تھا۔
” تم کہنا کیا چاہتی ہو کھل کر کہو۔ ” اس نے اطمینان سے کہا اگرچہ وہ جان چکا
تھا کہ وہ اس سے کیا چاہتی ہے۔ ” میں اس رشتے کو محض کاغذی حد تک محدود رکھنا چاہتی ہوں۔ “
وہ جھجکتے ہوئے بولی تو وہ مسکرا اٹھا۔ نہ جانے یہ مسکراہٹ طنز یہ تھی یا اس کی بچکانہ سی بات پر وہ مسکرایا تھا تا ہم وہ سمجھ نہ سکی۔














