Welcome on Our Website "Aesthetic Novels Online "

To Publish Your Content on our website , Dm us on Instagram

AESTHETICNOVELS.ONLINE   FOUNDER: UZMA ZIA.    Insta ID : Uzmaziaofficial1

 

Rab Rakha by Sania Hussain - Aesthetic Novels

Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Blog Details

Urdu Web Novels

Rab Rakha by Sania Hussain

Email :757
Novel name : Rab Rakha
Writer name : Sania Hussain

Status : complete

Genre : historical story, partition based, love story, friendship based, romantic
ناول کا نام : رب راکھا
مصنفہ کا نام : ثانیہ حسین
(مکمل ناول )
Short summary (description):
رب راکھا تقسیم ہند کے وقت کی ایک مختصر سی داستان ہے ۔ دلریت اور شہریار کی محبت اور ان کی قربانیوں کی اور ایسی دوستی کی جو انسانیت کے ساتھ مر گئی۔ جس نے یہ بات سکھا دی کی بٹوارے کے وقت صرف زمین کا بٹوارہ ہی نہیں بلکہ دلوں کا بھی بٹوارہ ہوگیا تھا۔ وہ اپنے، جن کے ساتھ عمر گزری تھی وہی ہجرت کے وقت انسانیت کے احساس سے عاری ہوکر درندے بن گئے۔اس کے علاوہ یہ بات بھی کہ وہاں دِلریت جیسے کتنے ہی لوگوں نے اپنی جان کی قربانی دی بس اس لیے کہ شہریار جیسے لوگ آزادی کا خواب پورا کر سکیں۔ یہ کہانی ان لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنے لہو سے آزادی کی قیمت ادا کی تھی۔
Pesh e lafz
پیشِ لفظ:
میرے پاس اس کہانی کے متعلق لکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ اتنا کہ میرے لیے وقت کم پڑ جائے گا مگر میں اپنی بات مکمل نہیں کر سکوں گی۔ یہ کہانی میرے دل کے بہت قریب ہے۔ اس کے کردار میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ دِلریت اور شہریار ۔ دِلریت شہریار کا دل تھی اور یہ دونوں… میرا دل۔ انہیں لکھتے ہوئے میں کئی بار ہنسی، کئی بار روئی اور کئی بار ہنستے ہنستے رو گئی۔ انہوں نے مجھے ہر احساس سے روشناس کرایا۔
اس مختصر سی کہانی کو لکھنا میرے لیے ہرگز آسان نہیں تھا۔ اس کے قریباً پانچ ڈرافٹس لکھے گئے۔ ایک مجھ سے غلطی سے ڈیلیٹ ہوگیا اور باقی چار میں نے خود ڈیلیٹ کیے۔ مجھے اسے ویسے لکھنا تھا جیسا یہ کہانی لکھا جانا ڈیزرو کرتی تھی۔
یہ چھوٹی سی کہانی میرے سفر کا سب سے مشکل پروجیکٹ تھی۔ اس کی وجہ سے مجھے ماہیت کو روکنا پڑا اور اس کے کرداروں کو لکھے مجھے کئی مہینے گزر چکے ہیں۔ لیکن میں اللہ تعالیٰ کی بےحد شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس کہانی کے لیے مجھے چنا، مجھ پر اس کہانی کو کھولا اور اسے لکھنے کے لیے حوصلہ دیا۔
اللہ تعالیٰ کے ساتھ کے علاوہ میری دوست عریشہ ذیشان کے ساتھ کی وجہ سے میں اسے لکھنے میں کامیاب رہی۔ میرے مطابق اس کہانی پر جتنی محنت میں نے کی ہے ،اتنی ہی عریشہ نے مجھ پر کی ہے۔ میں اللہ تعالیٰ کے بعد ، عریشہ کی بےحد شکرگزار ہوں جس نے مجھے گھنٹوں تسلی دی۔ اس کے علاوہ میں اپنی بہن سعدیہ ، حرا ، آمنہ اور نور گلزار کی شکرگزار ہوں جنہوں نے پروف ریڈنگ میں میری مدد کی۔ اور ماہین رباب ، جو ایلفا ریڈنگ کے بعد ابھی تک دِلریت کے صدمے میں ہے اسے میں تسلی دینا چاہوں گی۔
ان سب کے ساتھ کے بغیر میں کچھ نہ کر پاتی کیونکہ میں بڑے سے بڑا ناول تو لکھ سکتی ہوں مگر شارٹ سٹوری لکھنا میرے لیے بےحد مشکل کام ہے۔ کم لفظوں اور محدود سینز کے ساتھ ایک مکمل کہانی کو بیان کرنا کم از کم میرے لیے بہت مشکل ہے۔ مزید مجھے امید ہے کہ آپ سب یہ کہانی پڑھنے کے بعد مایوس ہرگز نہیں ہوں گے۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
ثانیہ حسین

OR

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts