Welcome on Our Website "Aesthetic Novels Online "

To Publish Your Content on our website , Dm us on Instagram

AESTHETICNOVELS.ONLINE   FOUNDER: UZMA ZIA.    Insta ID : Uzmaziaofficial1

 

Zahra Qasim Agha (Writer's Interview ) - Aesthetic Novels

Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Blog Details

Writer's Interviews

Zahra Qasim Agha (Writer’s Interview )

Email :371

اسلام علیکم پیاری  مصنفہ۔۔
امید ہے آپ بخیریت ہونگی۔یہ ہمارے لیے قابلِ عزت بات ہے کہ آپ ہمیں اپناقیمتی وقت دے رہی ہیں جس پہ ہم آپکے بے حد ممنون اور مشکور ہیں۔ جی تو سوالات کے باقاعدہ سلسلے کا آغازکرتے ہیں۔

1۔    آپ کا نام؟

زہرہ


2۔    پسندیدہ رنگ؟؟؟

سرخ اور سیاہ


3۔ پسندیدہ شخصیت؟؟؟

میرے والد صاحب
 
4۔ کس شہر اور ملک سے تعلق ہے؟

پاکستان ، کراچی
 

5۔ لکھنا کس  سن میں شروع کیا؟

سن ۲۰۲۰
 

6۔کب پتہ چلا کہ آپ اچھا لکھ سکتی ہیں؟

لوگوں کی پذیرائی کے بعد
 

7۔اپنے تخلیق شدہ کچھ ناولزکے نام ہمارے قارئین کے لیے؟؟

نیت
رسم وفا
من و تو
کھیل
قربت
میرے بے خبر
 

8۔ ناول لکھتے وقت کس چیز کا زیادہ خیال رکھتی ہیں؟

اختصار کا
 

9۔بولڈ ناولز کے بارے میں ایک  لفظ یا ایک جملہ یاجو بھی آپکی رائے؟؟

زیادتی کسی بھی چیز کی ہو بری لگتی ہے اور لوگ پھر تنقید بھی کرتے ہیں اسی حوالے سے بھی بڑی تحریک چلی تھی لیکن کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہوئے دراصل چلانے والوں کی اپنی نیت ٹھیک نہیں تھی اور جب نیت ٹھیک نہ ہو تو کچھ ٹھیک نہیں ہوتا


10۔آپکی فیورٹ رائٹر؟؟

عمیرا احمد ، رفعت سراج ، عصمت چغتائی ، منٹو
 
11۔ گھر والوں کے حوالے سے بتائیے بہن بھائیوں سے کیسا تعلق ہے اور  شوہر سے؟

والد کی چہیتی ہوں میری بہنیں میری اصل طاقت ہیں
شوہر بہت نائس ہیں بہت سپورٹ کرنے والے ہیں ہم میں  کافی دوستانہ ہے
 
 
12۔کوئی ایسالمحہ جس نے زندگی بدل دی ہو؟؟

والدہ کی وفات
  
13۔ لکھنے کے سفر میں سب سے زیادہ ساتھ کس نے دیا کس کو کریڈٹ دینا چاہیں گی ؟

میں فطری نہیں حادثاتی رائٹر ہوں جب لکھنا شروع کیا تو بہنیں بہت خوش ہوئی شادی کے بعد شوہر کی سپورٹ نے لکھنے پر مجبور کیا مگر حقیقی معنوں میں صحیح گائیڈ لائن فیس بک پر  ” عامر عباسی ” نے دی اور میں اپنے ہر ناول کے اختتام پر ان کا تہہ دل سے شکریہ کرتی ہوں میں نے ہمیشہ ان کو اہمیت دی اس انسان کی صحیح سپورٹ کی وجہ سے آج میرا پیج قائم ہے اور میرا نام ہے
  
14۔  اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگوں کی پسند بدلتی رہتی ہے کہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے ؟

کپڑوں اور کھانے پینے کے حوالے سے پسند بدلتی رہتی ہے ہاں مگر انسانوں میں جو چیزیں مجھے پسند ہیں وہ آج تک میری پرانی ہی ہے میں اعلی ظرف کھلی ذہنیت اور مخلص دلوں ہنسنے ہنسانے والے لوگوں  کو بہت پسند کرتی ہوں

 
 15۔ لوگوں کا تعاقب کرتی ہے یا جانے دیتی ہیں ؟

کبھی کسی کی چیز پر نظر نہیں رکھی اور اپنی چیزوں کو ہمیشہ سنبھال کر رکھا ہاں مگر کوئی خود سے جانا چاہے تو خوش دلی سے جانے دیتی ہوں

16۔ کن لمحات میں بہت تھکن محسوس کرتی ہیں
؟ 

جب میری انٹینشنز کو غلط سمجھا جاتا ہے اس وقت میں دلی طور پر بہت تھکن محسوس کرتی ہوں اور چپ ہو جاتی ہوں
 
 
 
17۔آپ سوشل میڈیا کی زندگی اور اپنی اصل زندگی کو کس طرح بیلنس کرتی ہیں ؟

میں سوشل میڈیا پر کبھی بھی اپنی ذاتیات پوسٹ نہیں کرتی نہ ذاتی تصاویر ویڈیوز میری سوشل میڈیا کی زندگی صرف وہی ہے جو میں دکھانا چاہتی ہوں میری نجی زندگی بہت ہی زیادہ نجی ہے کسی کو میرے معاملات کا نہیں پتہ

 
18۔ پسندیدہ شہر کونسا اور اسکی وجہ؟؟؟

اپنا کراچی بس
 
19۔ کن چیزوں یا لوگوں کو اہمیت دیتی ہیں ؟

میں نے ہمیشہ اپنے گھر والوں کو سسرال والوں کو شوہر کو اہمیت اور عزت دی ہے میں باہر کے بجائے قریبی رشتوں کو ترجیح دیتی ہوں
 

20۔ کھانے میں پسندیدہ چیز اور پینے میں؟؟؟
 

گول گپے چنا چاٹ بریانی مشروبات میں پانی پسند  ہے اور چائے
 
 
21۔  زندگی میں سب سے زیادہ افسوس کس چیز پر ہے ؟

میں نے آگے بڑھنے کے اور کامیاب ہونے کے بہت سے موقع گنوائے ہیں اور مجھے اس پہ ساری زندگی افسوس رہے گا
  
22۔  کبھی محبت ہوئی ہے کوئی آپ کا مبتلا رہا ؟

مجھ سے کبھی کسی کو محبت نہیں ہوئی اور مجھے محبت لفظ پر یقین بھی نہیں لوگ عشق کے دعوے کر کے بھی مکر جاتے ہیں اور غائب ہو جاتے ہیں
 
 23۔ آپ خواہش مند مصنفین کو کیا مشورہ دیں گے جو ابھی شروعات کر رہے ہیں؟

اچھا لکھنے کے لیے اچھا پڑھنا ضروری ہے مطالعے کی عادت کو اپنائیے
 
24۔ آپ اپنے قارئین کے ساتھ کیسے جڑے رہتے ہیں ؟

میں اپنے پیچ پر پوسٹنگ کر کے اور سٹوریز لگا کر اپنے تمام پڑھنے والوں سے جڑی رہتی ہوں اور انہیں اپنے پچھلے اور والے نئے ناولوں کی اپڈیٹ دیتی رہتی ہوں مجھ سے رابطے کا سب سے بڑا ذریعہ میرا پیج ہی ہے 
Zehra Qasim Agha Writes
میرا کوئی اور اکاؤنٹ نہیں میرا کہیں کوئی چینل نہیں
  
 25۔ آپ لکھاری زیادہ اچھی ہیں یا انسان ؟

انسان بڑا اور اچھا ہونا چاہیے پھر وہ سب کچھ ہو سکتا ہے جب اس کے تخیل افکار خیالات معاملات زندگی اچھے ہوں

26۔اپنے لکھے گئے کونسے کردار سے متاثر ہیں؟؟

فہیم دلاور خان
میر حاتم شاہ
قربت کا مصطفی
میرے بے خبر کا شباہت

27۔ آپکا لکھا کوئی ایسا ناول جو وجہ شہرت بنا؟

نیت سب سے پہلا ناول تھا جو وجہ شہرت بنا اس کے بعد کے لکھے گئے ناولوں میں  ” من و تو ”   ” رسم وفا ”  ” قربت “کو خاص پذیرائ حاصل ہوئی
 
 
28۔ گھر اور شوق کو کیسے مینج کرتی ہیں ؟

بہت ہی مشکل سے مگر خدا کا شکر ہے ملٹی ٹاسکر ہوں تو آرام سے گھر کے کام کر کے پیج بھی چلا لیتی ہوں  شروع سالوں میں کئی ناولز لکھ ڈالے جس کی وجہ سے اب تک نام بنا ہوا ہے فیس بک پر


29۔  لکھنے کا کام کیسا چل رہا ہے نیا ناول کب آ رہا ؟

بہت ہی برا یوں لگتا ہے لکھنے پر بندش ہو گئی ہے 😂 کئ پلاٹ کردار ذہن میں گردش کرتے ہیں مگر اب گھر کے کاموں سے فرصت ہی نہیں ملتی میں ریڈرز کو آسرا نہیں دینا چاہتی بس دعا کریں کہ میرے قلم میں پھر سے حرکت آئے اور میں کچھ لکھوں


30۔ یہ سال آپکے لیے کیسا رہا؟ نئے سال کی آمد پر فینز / ریڈرز کے لیے کوئی پیغام ؟


میں نے دیکھے ھیں ٫ کئی سال نئے آتے ھُوئے
میں نے پھینکے ھیں ٫ کئی خُواب پُرانے کر کے

بہت سالوں سے صرف ہندسہ بدل رہا ہے نہ ہم نہ ہماری حسرتیں نہ لوگ نہ ان کی حرکتیں بہرحال ریڈرز اور فینز کے لیے نیک تمنائیں
خدا سب کے لیے آسانیاں کرے آسان معاملات رکھے کیونکہ زندگی سب کی مشکل سے مشکل ترین ہوتی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts