Novel name 🙁 Maand) jasay kushia madham par jaye
Description of story :
Sneakpeak
سارے نوٹس اٹھا کر اس نے لڑکی کے ہاتھ میں دیے تو اچانک دونوں کی نظریں ملیں۔
کیا حسین لڑکی تھی! لمبے بال، شہد رنگ آنکھیں، بالوں کا ہلکا براؤن شیڈ جو دھوپ میں سنہری عکس دیتا تھا۔ آنکھوں پر چشمہ لگا ہوا تھا، لیکن باسم اندازہ نہ کر سکا کہ یہ نظر کا ہے یا محض فیشن۔ اس کے بھرے ہوئے گال، بڑی بڑی آنکھیں اور ہونٹ جن پر لپ گلوس لگا تھا، سب اسے اور دلکش بنا رہے تھے۔ مگر اس وقت وہ باسم کو غصے سے دیکھ رہی تھی
غصے کی شدت سے اس کی ناک سرخ ہو گئی تھی، شاید سردی کی وجہ سے بھی۔ اس نے مشرقی لباس پہنا ہوا تھا: چُوڑے دار پاجامہ، لمبی قمیض اور دوپٹہ۔ باسم کو دیکھتے ہی اندازہ ہو گیا کہ وہ مسلمان ہے۔ یہ سب دیکھ کر باسم کو حیرت ہوئی، کیونکہ لندن یونیورسٹیوں میں عام طور پر لڑکیاں صرف مغربی لباس پہنتی تھیں۔ حتیٰ کہ پاکستان یا دوسرے مسلم ممالک کی لڑکیاں بھی یہاں آ کر مغربی رنگ میں ڈھل جاتی تھیں۔
You may download Ebook by clicking on three dots.












