Anokhi Jeet Writer Huma Waqas
SneakPeak
” ثانیہ ۔۔۔ میں تم سے ناراض نہیں ہوں ، مجھے صرف دکھ ہے کہ تم مجھے سمجھ نہیں سکی میری محبت کو اتنا کمزور سمجھا کہ میں تمھارے سابقہ شوہر کے تم سے رابطہ کرنے پر تمہیں غلط سمجھوں گا “
الفاظ تھے کے مہتاب کے اندر کا کرب ثانیہ جلدی سے نفی میں سر ہلا گٸ ۔رو رو کر برا حال تھا پر مہتاب تو اس پر ایک نگاہ ڈالنا بھی گوارا نہیں کر رہا تھا ۔
” مہتاب مجھے معاف کر دیں مجھے سب بتانا چاہیے تھا پر مجھے ابھی آپ کو سمجھنے ۔۔۔۔“
وہ ابھی بات مکمل نا کر پاٸ تھی کہ مہتاب نے اس کی بات کو کاٹ دیا
” ہاں تو سمجھنے کے لیے ہی مزید وقت دے رہا ہوں شاٸد میں نے بہت جلد بازی کی اس رشتے کو آگے بڑھانے میں تم اس کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھی میری محبت کو محض ایک ٹیپکل شوہر کی خواہشات سمجھ کر چپ ہو گٸ “
مہتاب نے ناک بھینچے کہا جب کے وہ لگاتار روہانسی صورت بناۓ نفی میں سر ہلا رہی تھی ۔
” نہیں مہتاب مجھے آپ کی محبت پر یقین ہے “
التجاٸ لہجہ تھا
” لیکن تمہیں مجھ سے محبت نہیں ہے کیونکہ اگر مجھ سے محبت ہوتی تو تم کبھی بھی مجھ سے اتنی بڑی بات نا چھپاتی “
مہتاب نے غصے سے گھورتے ہوۓ اس بات کو رد کیا۔
” مہتاب ۔۔ ایسی بات۔۔۔“
ثانیہ نے آگے بڑھ کر بازو تھاما تھا جسے فوراً اپنے ہاتھ سے پکڑ کر مہتاب نے ہٹاتے ہوۓ پھر سے اس کی بات کاٹ دی ۔
” ریسٹ کرو ، وقت لو جس دن مجھ پر اور میری محبت پر یقین ہو جاۓ اور تمہیں بھی مجھ سے محبت ہو جاۓ میں آ جاٶں گا اس کمرے میں “
سپاٹ چہرے کے ساتھ کہا اور آگے بڑھ گیا کمرے کا دروازہ اس زور سے بند ہوا کہ وہ بدک کر زور سے آنکھیں بند کر گٸ اور اب رونے کے علاوہ چارہ بھی کیا تھا ۔
urdu novel app
urdu novel book
urdu novel kitab ghar
longest novel
pakistani urdu novel
short novels in urdu pdf
short novel in urdu pdf
top 10 urdu novels
top 10 urdu romantic novels
best novels pdf
best urdu novels of all time
how to write a novel
short novels urdu
short novels in english
top 10 urdu novels of pakistan
18 urdu novels pdf
11 minutes novel
all urdu novels list