Welcome on Our Website "Aesthetic Novels Online "

To Publish Your Content on our website , Dm us on Instagram

AESTHETICNOVELS.ONLINE   FOUNDER: UZMA ZIA.    Insta ID : Uzmaziaofficial1

 

Khoubsurat Mazaq By Writer Uzma Zia - Aesthetic Novels

Shopping cart

Magazines cover a wide array subjects, including but not limited to fashion, lifestyle, health, politics, business, Entertainment, sports, science,

Blog Details

Urdu Digest Novels

Khoubsurat Mazaq By Writer Uzma Zia

Email :2157

“Khoubsurat Mazaq”

    • by Uzma Zia is a light-hearted and charming story filled with witty humor, playful banter, and heartfelt emotions. A delightful blend of romance and laughter that leaves a lasting smile.
  • Genre: Social Romantic Novel , MisUnderstanding Based, Rude Heroine, LOVing Hero

Summary of KHOUBSURAT MAZAQ by UZMA ZIA

Arfa and Ahmer were deeply connected families had agreed to their marriage after months of discussions. Both Arfa and Ahmer were happy and hopeful, and their wedding day was eagerly awaited by everyone. The house was filled with excitement, decorations, and preparations. Relatives had gathered, and the atmosphere was joyful as the wedding ceremonies were about to begin.

However, on the wedding day, a serious misunderstanding suddenly occurred. Just a few hours before the nikah ceremony, a shocking accusation was made against Arfa. Because of this misunderstanding, tensions rose between the two families. Harsh words were exchanged, emotions took control, and without properly investigating the matter, the wedding was abruptly cancelled. Everyone was stunned, especially Arfa, who could not understand how her happiest day turned into a nightmare.

The main reason behind this chaos was a girl named Aim. She had deliberately created confusion by spreading false information and presenting a situation in a misleading way. Due to her actions, Arfa was blamed for something she had never done. Ahmer, who was also confused and hurt, failed to trust Arfa at that critical moment. This lack of communication and trust led to the breaking of the marriage arrangement.

Arfa and Ahmer were deeply connected families had agreed to their marriage after months of discussions. Both Arfa and Ahmer were happy and hopeful, and their wedding day was eagerly awaited by everyone. The house was filled with excitement, decorations, and preparations. Relatives had gathered, and the atmosphere was joyful as the wedding ceremonies were about to begin.

However, on the wedding day, a serious misunderstanding suddenly occurred. Just a few hours before the nikah ceremony, a shocking accusation was made against Arfa. Because of this misunderstanding, tensions rose between the two families. Harsh words were exchanged, emotions took control, and without properly investigating the matter, the wedding was abruptly cancelled. Everyone was stunned, especially Arfa, who could not understand how her happiest day turned into a nightmare.

The main reason behind this chaos was a girl named Aim. She had deliberately created confusion by spreading false information and presenting a situation in a misleading way. Due to her actions, Arfa was blamed for something she had never done. Ahmer, who was also confused and hurt, failed to trust Arfa at that critical moment. This lack of communication and trust led to the breaking of the marriage arrangement.

Introduction of Uzma Zia (Urdu Writer)

Uzma Zia is a contemporary Urdu writer known for her meaningful and thought-provoking literary work. She has contributed to Urdu literature through short stories, essays, and columns. Her writings mainly focus on social issues, human emotions, and the realities of everyday life, especially highlighting the experiences and struggles of women in society.

Uzma Zia’s writing style is simple, fluent, and emotionally engaging. She presents ordinary characters and common situations in a realistic manner, which allows readers to easily connect with her work. Through symbolism and deep observation, she raises important social questions and encourages readers to reflect on moral and social values.

As a writer, Uzma Zia holds a respected place in modern Urdu literature. Her work not only entertains readers but also creates awareness about social problems and human relationships. She is appreciated for her sensitivity, clarity of expression, and commitment to meaningful literature.

Uzma Zia is popular Urdu novelist known for her engaging romantic and emotional stories, with notable works including “Mohabbat Bheek Hai Shayad” and “Khoobsurat Mazaq.”

Notable Novels by Uzma Zia

  1. Mohabbat Bheek Hai ShayadThis novel explores themes of love and emotional struggles, capturing the essence of romantic relationships. 
     
  2. Khoobsurat Mazaqstory centered around friendship and the complexities of relationships, showcasing Uzma Zia’s unique storytelling style. 
     
  3. Mohabbat Dua HaiThis novel is divided into seasons, with each part delving into different aspects of love and hope. 
     
  4. Number One Konrevenge-based narrative that adds thrilling twist to her collection. 
     
  5. Yaaden Chand Lamhon KiThis novel focuses on the journey of self-reliant woman, highlighting her struggles and triumphs. 
     
     

Writing Style and Themes

Uzma Zia’s novels are characterized by their emotional depth and relatable charactersShe often weaves intricate plots that resonate with readers, making her works popular among Urdu literature enthusiasts. Her ability to blend romance with real-life challenges is hallmark of her writing, attracting diverse readership. 
 

Uzma Zia continues to be an influential figure in Urdu literature, and her novels are cherished by fans for their heartfelt narratives and engaging storytelling.

SneakPeak


  • ”آپ۔۔یہاں؟؟؟ “  اس نے دعا کے بعد دونوں ہاتھ منہ پہ پھیرتے ہی اسے اپنے سامنے پایا تو ششدر رہ گئی۔
    ”وہ۔۔ عارفہ۔۔“   وہ ذرا کنفیوز ہوا۔
    ”نہیں ہے وہ یہاں۔۔ “  اس نے جائے نماز تہہ لگایا اوراسے لاپرواہی سے دیکھتے ہوئے اپنے ہینڈ بیگ میں چیزیں ترتیب سے رکھنے لگی۔
    ”آپ جارہی ہیں؟؟؟“  آخر اس نے خود ہی بات کی۔
    ”جی۔۔  لیکن فی الحال آپ جائیں یہاں سے۔۔ پلیز۔۔ عارفہ آئے گی تو آجائیے گا۔۔“ 
    ”لیکن آپ کا جانا ضروری ہے کیا؟؟؟ “  اس نے تھوڑی سی ہمت کرکے اس سے بات کی۔
    ”آپ ہوتے کون ہیں پوچھنے والے؟؟؟ “  وہ سخت کڑے لہجے میں بولی۔
    ”دیکھیں۔۔ جو کچھ بھی ہوا۔۔ بہت برا ہوا۔۔ آپکا غصہ واجب ہے۔۔لیکن یہاں سے جانا تو اس مسئلے کا حل نہیں۔۔“  وہ ذرا تحمل سے بولا تھا۔
    ”آپ ہیں ہی کون؟؟  میں ہوتی کون ہوں آپ پہ غصہ کرنے والی۔۔ اور پلیز۔۔“  اسے اپنا لہجہ ذرا گستا خانہ معلوم ہوا تو اپنا غصہ کنٹرول کرتے ہوئے دوبارہ بولی۔ ”اگر عارفہ کی درخواست پہ آپ مجھے روکنے آئے ہیں تو اسکا فائدہ نہیں۔۔ میں جانے کا فیصلہ کرچکی ہوں۔۔“
    ”آخر اتنا بھی کیا ہوگیا؟؟؟  ہر بندہ آپ سے شرمندہ ہے۔۔ بے بی پوپھو کے کیے کی سزا آخر عارفہ کو کیوں؟؟  جانتی بھی ہیں کہ عارفہ مجھے تو جانے دے سکتی ہے مگر آپ کو نہیں۔۔“
    ”جانتی ہوں۔۔ اسی لیئے جانا چاہتی ہوں۔ میں اگر یہاں ٹھہری تو شاید۔۔“  اسکے منہ سے نکلے ذو معنی الفاظ کو وہ سمجھ نہ سکا،تبھی بولا۔
    ”شاید؟؟ “   اس نے اسے مزید بولنے کے لیئے کہا مگر وہ خاموش ہی رہی۔   ”کیا مطلب ہوا اس بات کا؟؟ میں سمجھا نہیں۔۔“  وہ مکرر بولا۔
    ”مجھے آپکو کچھ سمجھانا بھی نہیں۔۔اور پلیز بہتر یہی ہوگا کہ آپ جائیں یہا ں سے۔۔  اور ایک بات اور۔۔میں کسی سے بھی ناراض ہوکر نہیں جارہی۔۔ “اسکی آواز میں درد تھا جسے وہ محسوس کر چکا تھا۔
    ”تو پھر جارہی کیوں ہیں؟؟“  اب کے وہ ہمدردی سے بولا تھا۔
    ”آپ ہیں ہی کون ہیں؟؟ جسے میں جواب دوں؟؟  اور پلیز۔۔“  بادلوں کی گرج سے وہ سہم کر رہ گئی۔ اسکے الفاظ ادھورے رہ گئے۔وہ کچھ سنبھلی تو اس نے اپنے دونوں ہاتھ اسکے سامنے جوڑ کر گزارش کی۔
    ۔آپ جائیں یہاں سے۔۔  پلیز۔۔ “ 
    اس نے نظر بھر کر اسے دیکھا جو اسکے سامنے آنسو بہارہی تھی۔جب سے اس نے اسے دیکھا تھا،مسکراتے ہوئے ہی دیکھا تھا۔اسکا یہ حال دیکھ کر وہ دل پسیج کر رہ گیا مگر جاتے جاتے رکا اور اسکے قریب آیاجس پہ وہ پریشا ن ہوکررہ گئی۔
    ”میں کون ہوں؟“  وہ نیم آواز میں اس سے سوالیہ بولا۔   ”اتار دیجیئے یہ۔۔ چلا جاؤں گا۔۔“  اس نے اسکے ہاتھ پہ نگاہ ڈالی اور اسکے دائیں ہاتھ پہ موجود گجرے کو ہاتھ لگایا تو وہ اس سے پیچھے ہٹی اور دراز میں سے کچھ ڈھونڈنے لگی۔
    ”کچھ کہا ہے میں نے۔۔ “  وہ اسکے پیچھے پیچھے ڈریسنگ ٹیبل تک آیا جہاں وہ دراز میں سے کچھ ڈھونڈ رہی تھی۔
    ”جی۔۔بے فکررہیئے۔۔اتار کر ہی جاؤں گی۔۔  قینچی ڈھونڈ رہی ہوں۔۔“  اس نے تینوں درازوں کو خوب ٹٹولا مگر بے سود۔۔آخر اس نے گجروں کو مسلنا شروع کردیا۔
    پھولوں کی پتیاں نیچے فرش پہ گرنا شروع ہوئیں ہی تھی کہ اس نے دونوں ہاتھوں کو پیالے کی شکل دیتے ہوئے، اسکے داہنے ہاتھ کے نیچے رکھ دیا۔
    ”میں نے یہ نہیں کہا کہ آپ اسکا یہ حال کریں۔۔ جیسا لیا تھا،ویسا ہی چاہیئے یہ مجھے۔۔۔“   اسکی عجیب ضد پہ اس نے غصہ سے اسے دیکھا۔اور ہاتھ کی مدد سے دھاگے کو توڑنے کی کوشش کی۔ دھاگے کی بار بار رگڑ سے اسکا ہاتھ سرخ ہوچکا تھا۔آخر اس نے تیزی سے اسکا ہاتھ اپنے ہاتھ کی گرفت میں لیاتو وہ ہکی بکی رہ گئی۔
    ”یہ کیا کررہے ہیں آپ۔۔ اپنی حد میں رہیئے۔۔“  اسکی اس غیر معمولی سی حرکت پہ وہ اس پہ چلائی۔
    ”میں جانتا ہوں اپنی حد۔۔  بے فکر رہیے۔۔ “  اس نے اسکا ہاتھ اپنے منہ کے قریب کیا جسے چھڑوانے کی وہ ناکام کوشش کرتی رہی۔
    گجرے کا دھاگا اس نے اپنے منہ میں لیا اوراپنے دانتوں کی مدد سے دھاگا توڑنے لگا۔اسکے اس انداز پہ وہ اسے بت بنا دیکھتی رہ گئی۔  یہ کیسا احساس تھا جس نے اسے اس کے قریب کر دیا،وہ سمجھ نہ پائی تھی۔احمر کا حال بھی کچھ ایسا ہی تھا،جو گرہ وہ دانتوں سے ایک سیکنڈ میں کھول سکتا تھا،اسے لگا کہ وہ اسے شاید زندگی بھر نہ کھول پائے۔
    دونوں ایک دوسرے میں اس قدر محو تھے کہ انہیں احساس ہی نہ ہوا کہ کوئی کمرے کی جانب آرہا ہے۔۔ بے بی پوپھو، نجم صاحب اور عارفہ کمرے کی جانب آرہے تھے۔ کمرے میں قدم رکھتے ہی تینوں ان دونوں کو دیکھ کر حیران سے رہ گئے۔
    بادل کے گرجنے کی آواز سے دونوں سہم کر اپنے حواس بحال کرنے لگے مگر اگلے ہی لمحے جب ان تینوں پہ دونوں کا دھیان پڑا تو دونوں کے ہوش مکمل اڑ گئے۔ بادل  کے گرجنے کی آواز سے عارفہ کو اپنا دل بند ہوتا ہوا محسوس ہوا۔ اسکے ذہن میں بے بی پوپھو کی ایک ایک بات گھوم رہی تھی جسے وہ ہمیشہ جھٹلاتی تھی۔۔لیکن آج سب کچھ اس سامنے تھا۔۔ آنکھوں کا دیکھا بھلا کون فراموش کر سکتا ہے؟؟  بھلے ہی اسکے  پیچھے کی وجہ کوئی اور ہو۔ بے بی پوپھو نے اسکی طرف معنی خیز نظروں سے دیکھا،جیسے کہنا چاہتی ہو کہ  ”لو دیکھو! پورا سچ۔۔میرا کہا ایک ایک لفظ سچ ثابت ہوا۔“
    ”ڈھولک پہ سنگیت مقابلے میں وہ اسکے ساتھ جیسے ہنس ہنس کر باتیں کررہی تھی،اس سے میری جگہ کوئی اور بھی ہوتا تو اسے بھی یہی لگتا کہ دونوں میں کوئی نہ کوئی تو سین ضرور ہے۔۔ اوپر سے تمہارا گجرہ اسکے ہاتھ میں۔۔مانا کہ تم نے مذاق کیا۔۔لیکن اس نے گجرہ اتارا کیوں نہیں؟  تمہاری رسم کے لیئے تمہارا ہی گجرہ پہن کر کس دیدہ دلیری سے وہ آرہی تھی۔دیکھا نہیں تم نے۔۔اب تمہیں کچھ نظر نہ آئے وہ الگ بات ہے۔۔  دیکھا نہیں تم نے کہ کیسے اس کے جانے کے بعد احمر نے کہا کہ یہ رسم نہیں ہوگی۔۔اسکے لیئے رسم سے کہیں زیادہ وہ اہم ہوگئی۔۔“   بے بی پوپھو کا کہا ایک ایک لفظ اسکے دماغ میں گھوم رہا تھا ج۔انکے الفاظ اسے کسی بچھو کی طرح اندر ہی اندر کاٹ رہے تھے۔ اسکی آنکھیں پتھر اسی گئیں۔ تبھی احمر نے بولنے کی جسارت کی۔
    ”وہ عارفہ۔۔۔  میں یہاں۔۔ “ وہ بوکھلایا ہوا تھا۔
    ”بس۔۔۔ “  عارفہ کی آواز پورے کمرے میں گونجی تھی۔ مینہ کاریڈور سے گزررہی تھی،کہ بھاگی بھاگی فوراََ وہاں تک آئی۔ جو منظر اسکے سامنے تھا،اسکی آنکھوں کو یقین نہیں آرہا تھا۔
    احمر نے لا شعوری طور پر آئم کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیا۔
    ”لڈو بھائی۔۔  یہاں؟؟ “  وہ ہڑبڑائی اور معاملے کو سمجھنے کی کوشش کرنے لگی۔
    اسے معاملہ سنگین معلوم ہوا تو فوراََ سے اماں ابا کو بلانے چلی گئی، جنہیں گھر کے سامنے پورشن میں ٹھہرایا گیا تھا۔
    ”ہماری پوری بات سنو عارفہ۔۔  تم غلط سمجھ رہی ہو۔۔  ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔۔“  آخر آئم نے اپنی صفائی میں کچھ کہنا چاہا۔
    ”کاش۔۔ “  وہ رودی۔
    ”تمہارا ہاتھ ابھی تک اسکے ہاتھ میں ہے۔۔اور تم کہتی ہو کہ میں غلط سمجھ رہی ہوں۔۔واہ۔۔“    احمر نے ایک جھٹکے سے اسکا ہاتھ چھوڑا۔
    ”تمہیں احمر چاہیئے تھا تو مانگ لیتی مجھ سے۔۔  لیکن یہ سب کیوں کیا؟؟“  وہ آئم کے قریب آئی۔
    ”عارفہ۔۔ بیٹی۔۔  ان کی بات تو سن لو۔۔“  نجم صاحب نے اسے سمجھایا۔
    ”ابو۔۔ پلیز۔۔  سب دیکھ کر بھی؟؟  پوری بات کیا سنوں؟؟  جب پوری فلم میرے سامنے ہے۔۔ “  وہ انتہائی کرب سے بولی۔
    ”نہیں۔۔انکل۔۔ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔۔ مجھے تو عارفہ نے کہا کہ۔۔۔“
    کیا کہا تھا میں نے؟؟؟  یہ کہا تھا کہ ہم دونوں مناتے ہیں اسے۔۔  اور تم یہاں اکیلے؟؟  جب میں تھی ہی نہیں تو واپس کیوں نہیں چلے گئے تھے تم؟؟  اور تم۔۔ مس ایمن فاروق تم نے  اسے واپس کیوں نہیں بھیجا؟؟؟ “ 
    اس سے پہلے وہ کچھ کہتی ایمن فوراََ سے بولی۔
    ”عارفہ۔۔  دیکھو تم غلط سمجھ رہی ہو۔۔ احمر؟ آپ بتاتے کیوں نہیں؟؟ “  احمر ہواس باختہ ہوچکا تھا۔
    ”آئم۔۔ بس کرو۔۔ “  وہ دکھ سے بولی۔
    احمر نے بات کرنا چاہی مگر عارفہ نے ہاتھ کے اشارے سے اسے بھی بات کرنے سے منع کردیا۔
    ”بس کرو تم بھی۔۔  کوئی دلیل مت دینا پلیز۔۔“  وہ ٹوٹ چکی تھی۔
    ”میری بچی۔۔ “  بے بی پوپھو فوراََ سے اسے گلے لگا کر آنسوبہانے لگی۔ انہیں تو بس موقع چاہیئے تھا۔ ”ایمن یہ کیسا ظلم کردیا تم نے۔۔  ابھی تو اس بیچاری کی مہندی کی رسم بھی نہیں ہوئی تھی اور تم نے۔۔  توبہ توبہ۔۔ اللہ معافی!“  وہ کانوں کو ہاتھ لگاکر بولیں۔
    ”کوئی ظلم نہیں کیا میں نے۔۔  آپ فضول میں بات کو بڑھا رہی ہیں۔۔“  ایمن  چیخی تھی۔
    ”آئم۔۔  میں سمجھتی ہوں کہ احمر تمہیں پسند آگیا ہے۔۔ یہ ہے ہی اتنا اچھا۔۔  ابو۔۔ایسا کریں کہ آج ان دونوں کا نکاح کردیں۔۔  آخر یہ بھی تو آپکی ہی بیٹی ہے۔۔“  وہ پاگلوں کی سی ہنسی ہنس دی تو احمر کو اس کا منہ چِلا کر بند کرنا پڑا۔
    ”چپ رہو تم۔۔  فضول میں طول دے رہی ہو بات کو۔۔ انکل آپ اسے سمجھاتے کیوں نہیں؟؟ “  وہ  ان  سے بولا جو خود سب صورتحال دیکھ کر ابھی تک حیران  تھے۔
    اسی اثناء میں احمر کے والدین بھی وہاں آموجود ہوئے۔
    عارفہ کے منہ سے نکلنے والی بات وہ کاریڈور سے کمرے میں آتے ہوئے سن چکے تھے۔ معاملے کی سنگینی کا جب انہیں علم ہوا تواحمر کے ابا  ”مرتضٰی صاحب“  نے احمر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
    ”کیا ہے یہ سب؟؟  کیا کیا ہے تم نے؟؟؟  بولو؟؟“  اس سے پہلے وہ اسکے منہ پہ تھپڑ دے مارتے اسکی ماں نے انکا ہاتھ فوراََ سے پکڑا۔
    ”لڑکی تم بولو۔۔“   وہ فوراََ سے اس سے بولیں تاکہ احمر کے ابا کا غصہ کم ہوسکے۔آئم کی طرف سے بھی گہری خاموشی تھی۔آنسو ٹپ ٹپ اسکی آنکھوں سے بہہ رہے تھے۔اس نے نظر اٹھا کر دیکھا بھی تو صرف احمر کو۔۔جس پہ وہاں موجود سب لوگوں نے برہم مزاجی سے اسکی طرف دیکھا۔
    ”ابا۔۔  یقین کریں یہ لوگ الزام لگا رہے ہیں مجھ پہ اور اس پہ۔۔۔“  آخر احمر نے اپنی صفائی میں بولنے کے لیئے منہ کھولا۔
    ”اسکی طرف داری کیوں کررہے ہو تم؟؟  اسکی تو شکل دیکھو ذرا کیسے آنکھوں میں اتنے موٹے موٹے آنسو لیئے احمر پہ ڈورے ڈال رہی ہے۔۔۔ نظر نہیں آرہا آپ سب کو۔۔“  بے بی پوپھو کی بات پہ مسٹر اینڈ مسز مرتضٰی نے انہیں گہری نظرسے گھورا۔  مگر وہ تھیں کہ ایک سے بڑھ کر ایک بات اور الزام لگانے میں وہاں موجود لوگوں میں سے اول تھیں۔
    ”نہیں۔۔ یہ غلط نہیں ہے۔۔۔ اسے مت کیئے کچھ۔۔ساری غلطی میری ہے۔۔  میں ہی اسے۔۔۔“  اس سے پہلے وہ اپنی بات پوری کر پاتا،عارفہ کھلکھلا کر ہنسی۔
    ”لیجیئے۔۔  اپنی زبان سے قبول کررہا ہے یہ۔۔۔“
    ”عارفہ۔۔ میری بات سنے بناء تم مجھ پہ الزام نہیں لگا سکتی۔۔سمجھی۔۔ میرا نہ سہی اپنی دوست کا اعتبار ہی کر لو۔۔“  اس نے التجائیہ انداز میں کہا۔
    ”اعتبار ہی تو کررہی ہوں۔۔  اسکا بھی اور تمہارا بھی۔۔جب تم اپنی غلطی تسلیم کررہے ہو تو۔۔تُف ہے تم پہ۔۔  خود کو مجرم کی بجائے ملزم کہہ رہے ہو۔۔  میرا اعتبار توڑا ہے تم دونوں نے۔۔اور اسکے لیئے میں تم دونوں کو کبھی معاف نہیں کرسکتی۔“  وہ اپنے ہاتھ سے دونوں کو اشارہ کرتے ہوئے بولی اور روتے ہوئے کمرے سے باہر چلی گئی۔
    ”عارفہ۔۔  عارفہ۔۔ رکو۔۔“   ایمن اسکے پیچھے دیوانہ وار بھاگی۔احمر بھی اسکے ساتھ باہر کی طرف بڑھا۔ اس سے پہلے باقی سب باہر کی طرف نکلتے،نجم صاحب نے سب کو باہر جانے سے روکا۔
    ”مجھے لگتا ہے کوئی غلط فہمی ہوئی ہے ان لوگوں کو۔۔ بہتر ہے اس مسئلے کو ان تینوں کو خود حل کرنے دیں۔۔ایمن ایسی نہیں جیسا آپ سب سمجھ رہے ہیں۔۔ شریف اور باکردار بچی ہے۔۔“  انکی تائید پر بے بی پوپھو منہ بسور کررہ گئیں۔
    ”اونہہ۔۔اک یہ اور اک اسکا باپ۔۔شریف ٹھہرے۔۔“ 
    ”پلیز رک جاؤ۔۔  میرا یقین کرو۔۔“ آئم اسے پکارتی رہ گئی مگر عارفہ وہاں سے بھاگتے ہوئے آناََ فاناََ غائب ہوگئی تھی۔
    اسکے آنسو بارش  کے قطروں کے ساتھ، اسکی آنکھوں سے بہہ رہے تھے۔وہ کاریڈور میں کھڑے زور زور سے روئے جارہی تھی کہ بادل زور سے گرجا اور تیز ہوا سے اسکا دوپٹہ اسکےسر سے اتر کر زمین پہ گر گیا۔اور اسکے بال بکھر سے گئے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts