Email :2577
شادی ایک مکمل ذمہ داری کا نام ہے جس کیلیے میں ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں۔میں صرف اپنی پڑھائی پہ فوکس کرنا چاہتی ہوں۔”وہ آنکھوں کو مسلتے ہوئے بولی۔
“تم مجھے جتنا بےوقوف سمجھ رہی ہو نا اتنا ہوں نہیں۔تم سیدھا سیدھا کہو کہ تم چاہتی ہو میں تم سے دور رہوں۔”
“یااللہ۔”زمینا بےاختیار بڑبڑائی تھی۔یہ آدمی حد سے ذیادہ بےباک اور منہ پھٹ تھا۔
“اسی لیے پہلے دن تم مجھے دیکھتے ہی بیہوش ہوگئی تھی۔”وہ اب اسے بھگو بھگو کر مار رہا تھا۔
