
ا
اسلام علیکم پیاری مصنفہ۔۔
امید ہے آپ بخیریت ہونگی۔یہ ہمارے لیے قابلِ عزت بات ہے کہ آپ ہمیں اپناقیمتی وقت دے رہی ہیں جس پہ ہم آپکے بے حد ممنون اور مشکور ہیں۔ جی تو سوالات کے باقاعدہ سلسلے کا آغازکرتے ہیں۔
1۔ آپ کا نام؟
زہرہ قاسم آغا
2۔ نام کا مطلب؟؟؟
خوبصورت
3۔ پسندیدہ رنگ؟؟؟
سرخ ، کالا
4۔ پسندیدہ کھیل؟؟؟
لوگوں کی نفسیات سے کھیلنا
5۔ پسندیدہ شخصیت؟؟؟
میرے والد
6۔ کس شہر اور ملک سے تعلق ہے؟
پاکستان ،کراچی
7۔لکھنا کس سن میں شروع کیا؟
rebmevoN,0202.
8۔کب پتہ چلا کہ آپ اچھا لکھ سکتی ہیں؟
لوگوں کی پذیرائی کے بعد
9۔اپنے تخلیق شدہ کچھ ناولزکے نام ہمارے قارئین کے لیے؟؟
نیت , قربت , میرے بے خبر , من و تو , رسم وفا , ایمان میری جان , عشق عبادت
01۔ ناول لکھتے وقت کس چیز کا زیادہ خیال رکھتی ہیں؟
اختصار کا
11۔بولڈ ناولز کے بارے میں ایک لفظ یا ایک جملہ یاجو بھی آپکی رائے؟؟
ایسے ناول لکھتے وقت سٹوری لائن پر زیادہ فوکس ہونا چاہیے نہ کہ رومانس پر ..
جذبات نگاری اچھی چیز ہے مگر ہر چیز ایک حد میں اچھی لگتی ہے
21۔آپکی فیورٹ رائٹر؟؟
رفعت سراج , عمیرہ احمد
31۔پہلاڈائجسٹ ناول کب اور کونسا پڑھا؟؟
اب تو یاد نہیں مگر پڑھنے کا آغاز نونہال , اخبار جہاں , سے کیا بعد میں خواتین کی ڈائجسٹ کی طرف گئی
41۔کوئی ایسالمحہ جس نے زندگی بدل دی ہو؟؟
والدہ کی وفات
51۔آخری دفعہ کب روئیں؟؟اور رونے کے حوالے سے کیا کہتی ہیں؟عورتوں کو رونا چاہیئے؟؟
رونا تو بہت آتا ہے مگر اچھی بات یہی ہے کہ ہمیشہ سجدوں میں روئی یا شوہر کے آگے بہت کم لمحات ایسے تھے جب لوگوں کے آگے بے اختیار ہوئی عورتوں کو مضبوط رہنا چاہیے خاص طور سے شادی شدہ خواتین کو بہت محتاط ہونا چاہیے
61۔ کس چیز نے آپ کو مصنف بننے کی ترغیب دی، اور آپ کو لکھنے کے لئے کس چیز نے ترغیب دی؟
” دنیا نے تجربات و حوادث کی شکل میں
جو کچھ مجھے دیا ہے وہ لوٹا رہا ہوں میں “
ساحر لدھیانوی
71۔کیا آپ ہمیں اپنے لکھنے کے عمل کے بارے میں بتا سکتے ہیں؟ کیا آپ کی کوئی انوکھی عادات ہیں؟
میرے لکھنے کا انداز معمول کا نہیں کاغذ قلم کا استعمال بالکل نہیں کرتی ذہن میں خاکہ بناتی ہوں اگر کسی کا کوئی جملہ پسند آ جائے کوئی بات میرے اپنے دماغ میں آ جائے کوئی کردار ایسا نظر آ جائے جس کے متعلق مجھے کچھ باتیں پتہ چل جائیں تو بس ناول کو ترتیب دے دیتی ہوں
81۔آپ اپنے کرداروں اور پلاٹ لائنز کو کس طرح تیار کرتے ہیں؟ کیا آپ ذاتی تجربات یا تحقیق سے اخذ کرتے ہیں؟
میرے 60% فیصد ناولز حقیقی اور ذاتی تجربات و واقعات پر مبنی ہیں
91۔آپ کے لکھنے کے انداز اور صنف پر کون سے مصنفین یا کتابوں کا سب سے زیادہ اثر پڑا ہے؟
رفعت سراج کا ، باقی آج کل کی دنیا کے حالات کا تمام عکس میرے ناولوں میں ملے گا
02۔ آپ مصنف کے بلاک یا تخلیقی ناکامیوں سے کیسے نمٹتے ہیں؟
خوش اسلوبی سے ، میرے لیے میری بہن زرنگار عباس کی تعریف اور تنقید سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے وہ میری تحریروں کی سب سے بڑی نقاد ہے
12۔ آپ کا پسندیدہ مضمون کیا ہے، اور یہ آپ کے لئے اہم کیوں ہے؟
اردو … کیونکہ یہ مادری زبان بھی ہے اور مجھے اردو ادب سے خاص لگاؤ بھی ہے
22۔آپ مارکیٹ کے رجحانات اور سامعین کی توقعات جیسے تجارتی غور و فکر کے ساتھ تخلیقی اظہار کو کس طرح متوازن کرتے ہیں؟
مجھ سے کسی کے لیے لکھا نہیں جاتا میں کسی کی ماتحت یا پابند نہیں رہ سکتی میں قارین کی نبض پہ ہاتھ رکھ کے لکھتی ہوں وہ کیا پڑھنا چاہتے ہیں کردار کس طرح کا دیکھنا چاہتے ہیں میرے لیے میرے قارین بہت اہم ہیں
میں اپنے آفیشل پیج اور جس گروپ کی میں آفیشل رائٹر ہوں اپنی تحریریں وہاں پوسٹ کر کے خوشی محسوس کرتی ہوں اس کے علاوہ کئی ویب سائٹس پر آپ کو میرے ناولز نظر آئیں گے جو کہ میری اجازت سے نہیں چل رہے لیکن بہرحال میرے نام سے چل رہے ہیں اور اس سے مجھے شہرت بھی مل رہی ہے اور فائدہ بھی ہو رہا ہے
32۔ پسندیدہ شہر کونسا اور اسکی وجہ؟؟؟
کراچی ، کیونکہ میری پیدائش بھی یہیں کی ہے اور میرا سب کچھ کراچی میں ہے
42۔کوئی ایسا تفریحی مقام جہاں ہمیشہ کے لیے رہنا چاہیں۔
ابو کا گھر میری سب سے پسندیدہ جگہ
52۔ کھانے میں پسندیدہ چیز اور پینے میں؟؟؟
مجھے صرف دیسی کھانے پسند ہیں چائے کی بہت شوقین ہوں
62۔کیا آپ کسی بھی دلچسپ منصوبوں یا خیالات کا اشتراک کرسکتے ہیں جن پر آپ فی الحال کام کر رہے ہیں؟
ایک نئے اور دلچسپ ناول پر کام چل رہا ہے جس کے کردار پچھلے ناولز کے مقابلے میں کافی مختلف ہوں گے
72۔ آپ اپنے کام میں ترمیم اور نظر ثانی کو کس طرح دیکھتے ہیں؟ کیا آپ کے پاس سیلف ایڈیٹنگ کے لئے کوئی تجاویز ہیں؟
میں اپنی لکھی ہوئی ہر قسط کو دو سے تین بار پڑھتی ہوں اپلوڈ کرنے کے بعد بھی پڑھتی ہوں اس کے علاوہ قارعین کی رائے اور تنقید برائے تعمیر میرے لیے خاص طور سے اہم ہے اور میں ان کی تمام تجاویز پر غور کر کے اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرتی ہوں
82۔ آپ خواہش مند مصنفین کو کیا مشورہ دیں گے جو ابھی شروعات کر رہے ہیں؟
میں ہمیشہ ایک بات کہتی ہوں کہ اچھا لکھنے کے لیے اچھا پڑھنا بہت ضروری ہے مطالعے کی عادت کو اپنائیں شعر و شاعری سے دلچسپی رکھیں فلسفہ پڑھیں غیر ملکی مصنفین کی تحریروں کا ضرور مطالعہ کریں
92۔ آپ اپنے قارئین کے ساتھ کیسے جڑے رہتے ہیں، اور آپ ان کی رائے کے بارے میں سب سے زیادہ کس چیز کی قدر کرتے ہیں؟
اپنے آفیشل پیج کے ذریعے اور ناول بینک گروپ کے ذریعے میں اپنے تمام پڑھنے والوں سے جڑی رہتی ہوں مجھے قسط اپلوڈ کرتے وقت اس بات کی خوشی ہوتی ہے کہ وہ مجھے پڑھ کر خوش ہوں گے یہ بات میری لیے سب سے اہم ہے اور میرے قارئین کی رائے میرے لیے ہمیشہ سے اہم رہی ہے
اپنے قارئین کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے میں پوری کوشش کرتی ہوں کہ قلم کے ذریعے سے فحاشی نہ پھیلاؤں
اور میرے ہر ناول میں ایک پیغام چھپا ہوتا ہے جس تک میرے پڑھنے والے پہنچ جاتے ہیں
030۔ کیا آپ ایک مصنف کے طور پر کسی بھی یادگار یا حیرت انگیز تجربات کا اشتراک کرسکتے ہیں، جیسے غیر متوقع ترغیب یا مداحوں کے تعامل؟
میرے لکھے گئے تمام ناولوں کے بعد تمام قارئین کا ایک ہی کمنٹ آتا ہے کہ یہ حقیقت سے قریب ہے یہ واقعہ کہیں ہوا ہے اور یہ بات سچ ہے جس پہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ وہ کیسے میرے ناولز میں لکھی گئی حقیقت کو بھانپ لیتے ہیں
13۔اپنے لکھے گئے کونسے کردار سے متاثر ہیں؟؟
” نیت” ناول کے فہیم دلاور خان
” قربت ” کا مصطفی علی
” میرے بے خبر ” کا شباہت
23۔ آپکا لکھا کوئی ایسا ناول جو وجہ شہرت بنا؟
نیت میرا پہلا ہی ناول … جس نے مجھے پہچان دی اور شہرت دی
33۔کتب تک کا سفر کیسا رہا؟
میرا کوئی بھی ناول ابھی کتابی شکل میں موجود نہیں البتہ ای بک بنوانے کی تیاری کر رہی ہوں
43۔ کیسی شخصیت کی مالک ہیں؟ بہت جلد گھل مل جانے والوں میں سے ہیں؟۔
جی بالکل .. میرا شمار زندگی سے بھرپور لوگوں میں اور مثبت سوچ رکھنے والوں میں ہوتا ہے الحمدللہ
53۔ اگر کبھی اپنی زندگی کی کہانی لکھیں تواسکا کیا عنوان ہوگا؟؟
” ایک تمنا لاحاصل سی”