Naina Shah Interview اسلام علیکم پیاری مصنفہ۔۔نیناں شاہ صاحبہ! امید ہے آپ بخیریت ہونگی۔یہ ہمارے لیے قابلِ عزت بات ہے کہ آپ ہمیں اپناقیمتی وقت دے رہی ہیں جس پہ ہم آپکے بے حد ممنون اور مشکور ہیں۔ جی تو سوالات کے باقاعدہ سلسلے کا آغازکرتے ہیں۔ 1:آپ کا نام؟ اصل نام آمنہ قلمی نام نیناں شاہ 2:نام کا مطلب؟؟؟ رتبے والی اور نیناں کا مطلب آنکھیں ۔۔۔ 3: پسندیدہ رنگ؟؟؟ اممم مجھے شوخ رنگ بہت پسند ہیں مگر سفید رنگ مجھے بہت بہاتا ہے 4:پسندیدہ کھیل؟؟؟کرکٹ از لوووو 5:پسندیدہ شخصیت؟؟؟میں خود اپنی فیورٹ ہوں مگر پھر بھی میری اماں بسس!! 6:کس شہر اور ملک سے تعلق ہے؟زندہ دلانے لاہور اور پاکستان الحمد للّہ 7لکھنا کس سن میں شروع کیا؟2019 کے نومبر میں ۔۔ 8کب پتہ چلا کہ آپ اچھا لکھ سکتی ہیں؟میرا نہیں خیال میں اب بھی اتنا اچھا لکھ سکتی ہوں میں ابھی سیکھنے کے مراحل پر ہوں اور انسان کو لرننگ سٹیج سے نہیں نکلنا چاہیے میری ہر دم یہ کوشش رہتی ہے کہ میں بہتر سے بہترین لکھوں ۔۔ 9اپنے تخلیق شدہ کچھ ناولزکے نام ہمارے قارئین کے لیے؟؟چاہت زندگانی عشق میں فنا دوست کی جلن۔۔ 10ناول لکھتے وقت کس چیز کا زیادہ خیال رکھتی ہیں؟کہ میرے ناول سے مثبت پیغام پہنچ سکے کسی کے نفس کو نقصان نا پہنچے کوئی غلط کام اڈاپٹ نا کرے اور کوئی اس سے انسپائر ہو کر کسی اچھے کام کہ طرف راغب ہوو۔۔ 11بولڈ ناولز کے بارے میں ایک لفظ یا ایک جملہ یاجو بھی آپکی رائے؟؟اہممم!!!!! بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں مگر انسان وہی لکھتا ہے یا وہی پروموٹ کرتا ہے جیسی اسکی شخصیت ہوتی ہے جو چیز وہ اپنے گھر سے سیکھتا ہے اپنی تربیت شو کرواتا ہے تو یہ بولڈ لکھنے والے بتاتے ہیں کہ وہ کس بیک گراؤنڈ اور کتنی گھٹیا سوچ رکھتے ہیں بس اور میرے نزدیک بولڈ لکھنا ایک پاک رشتے کو روندنے کے مترادف ہیں یو ناؤ واٹ آئی مین ۔۔۔ 12آپکی فیورٹ رائٹر؟؟بہت سے ہیں مگر واحبہ فاطمہ ہمشہ ٹاپ آف دا لسٹ ہوتی ہیں۔۔ 13پہلاڈائجسٹ ناول کب اور کونسا پڑھا؟؟ڈائجسٹ نہیں پڑھتی میں کتابیں پڑھتی ہوں اور پیر کامل میری کتاب تھی پہلی جو میں نے اپنے پیسوں سے خریدی تھی مجھے یاد ہے بہت ضد کر کے تب میں نہم جماعت کی طالب علم تھی 14کوئی ایسالمحہ جس نے زندگی بدل دی ہو؟؟نہیں !!! ایسا تو کچھ نہیں۔ ۔۔ 15آخری دفعہ کب روئیں؟؟اور رونے کے حوالے سے کیا کہتی ہیں؟عورتوں کو رونا چاہیئے؟؟میں روتی نہیں ہوں الحمد للّہ مگر ہاں لاسٹ ٹائم نانو کو کھویا تو روئی بہت روئی خواتین۔ کو مضبوط رہنا چاہیے روئیں رونے سے دل ہلکا ہوتا ہے مگر تنہا روئیں کسی کے سامنے مت روئیں اپنے آپ کو کمزور مت ثابت کریں ۔۔ 16کس چیز نے آپ کو مصنف بننے کی ترغیب دی، اور آپ کو لکھنے کے لئے کس چیز نے ترغیب دی؟یہ سوال مشکل ہے پر میں بہت اچھا سوچتی تھی ہر کہانی کا نچوڑ نکالتی تھی آگے کہ سوچتی تھی اپنی کہانیاں گھرتی تھی جس پر مجھے اندازہ ہوا کہ مصنف بنا جا سکتا ہے ایک اچھے انداز میں لوگوں کو مثبت پیغام دیا جا سکتا ہے ۔ 17کیا آپ ہمیں اپنے لکھنے کے عمل کے بارے میں بتا سکتے ہیں؟ کیا آپ کی کوئی انوکھی عادات ہیں؟انوکھی عادت کہ میں گانے سنے بغیر نہیں لکھ سکتی سیچویشن کے حساب سے جب تک گانا نا بجے میرے کانوں میں سین نہیں بنا سکتی ۔۔ 18آپ اپنے کرداروں اور پلاٹ لائنز کو کس طرح تیار کرتے ہیں؟ کیا آپ ذاتی تجربات یا تحقیق سے اخذ کرتے ہیں؟میں اپنے کرداروں کے ساتھ بہت وقت گزارتی ہوں ہر کام کرتے ہوئے انہیں سوچتی ہوں انکو وقت دیتی ہوں اور جی ہاں میں اپنے ارد گرد بہت سی ایسی باتیں نوٹ کرتی ہوں اور انکو تخلیق کرتی ہوں 19آپ کے لکھنے کے انداز اور صنف پر کون سے مصنفین یا کتابوں کا سب سے زیادہ اثر پڑا ہے؟عمیرہ احمد اور واحبہ فاطمہ اور آب حیات اور نمل کا بہت گہرا اثر ہے 20آپ مصنف کے بلاک یا تخلیقی ناکامیوں سے کیسے نمٹتے ہیں؟یار اپنے آپ کو کچھ وقت دیتے ہیں کسی اچھے مصنف سے بات کرتے ہیں یا پھر ریلکیس ہوتے ہیں 21آپ کا پسندیدہ مضمون کیا ہے، اور یہ آپ کے لئے اہم کیوں ہے؟یارپڑھ پختہ ہوگئے اب تو ہم پر اردو ہی پسند تھی مجھے اسکے علاؤہ اکنامکس بہت پسند تھی مجھے یہ میرے لیے اس لیے اہم تھی کہ میرے والد محترم امپورٹ ایکسپورٹ کا کام کرتے ہیں تو مجھے اس سے انکے کاروبار کے بارے میں بہت معلومات ملی ۔ 22آپ مارکیٹ کے رجحانات اور سامعین کی توقعات جیسے تجارتی غور و فکر کے ساتھ تخلیقی اظہار کو کس طرح متوازن کرتے ہیں؟ امممممم میں دیکھتی ہوں کہ آخر یہ سب یہ کیوں کہہ رہے ہیں رائے دینا ہر ایک کا حق ہے کہاں جھول ہوئی جو یہ کہہ رہے ہیں ایسے اور اگر بےفضول بولا جائے تو اگنور کرتی ہوں ۔ 23پسندیدہ شہر کونسا اور اسکی وجہ؟؟؟لاہور ہی ہے اسکے علاؤہ اگر کوئی شہر پسند ہے تو وہ ہے اسلام آباد مجھے انکی خوبصورتی سے لگاؤ ہے اور لاہور تو لاہور اے ۔۔ 24کوئی ایسا تفریحی مقام جہاں ہمیشہ کے لیے رہنا چاہیں۔ہاں یار کشمیرررررررر سے عشق ہے مجھے ۔۔۔۔ 25کھانے میں پسندیدہ چیز اور پینے میں؟؟؟ بریانی اور پینے میں کافی شدید پسند ہے مجھے ۔۔ 26کیا آپ کسی بھی دلچسپ منصوبوں یا خیالات کا اشتراک کرسکتے ہیں جن پر آپ فی الحال کام کر رہے ہیں؟ہممم ہے تو وہ سب راز داری کی بات ہے مگر جس پر میں نے ایک دو دن پہلے کام یا رسرچ سٹارٹ کی ہے وہ زرا سب سے ہٹ کر ہے اس میں کوئی لو سٹوری اور رومینس نہیں ہوگا ضرور کمیسٹری ہوگی مگر نئے انداز میں سوشل ایشوز پرچار کی جائے گی ایک ایسے شہر کے بارے میں بتایا جائے گا جس میں کئ راز پوشیدہ ہیں!!!! 27:آپ اپنے کام میں ترمیم اور نظر ثانی کو کس طرح دیکھتے ہیں؟ کیا آپ کے پاس سیلف ایڈیٹنگ کے لئے کوئی تجاویز ہیں؟اپنا لکھا ہوا بار بار پڑھتی ہوں اور سیلف ایڈیٹنگ بہت اچھی چیز ہے انسان کو اپنا لکھا ہوا خود ایک بہترین لکھاری کو پڑھ کر اپنا لکھا ہوا پڑھنا چاہیے کافی گہرا اثر ہوتا ہے اس کا 28: آپ خواہش مند مصنفین کو کیا مشورہ دیں گے جو ابھی شروعات کر رہے ہیں؟اچھا لکھیں ٹیپکل سٹوریز سے باہر آئیں شاہ ہی نہیں رہ گئے ٹاکسک ہیروز ہی نہیں رہ گئے اور بھی بہت کچھ ہے لکھنے کو لو سٹوری اور رومینس اور روڈ ہیرو سے نکل کر سوشل ایشوز پر قلم اٹھائیں اپنے انداز میں زیادہ بہتر ہے ۔ 29آپ اپنے قارئین کے ساتھ کیسے جڑے رہتے ہیں، اور آپ ان کی رائے کے بارے میں سب سے زیادہ کس چیز کی قدر کرتے ہیں؟ انکی طرف سے دیا جانے والا پیار میری سر آنکھوں پر اور جو کہ فین اکاؤنٹس بناتے ہیں واللہ مشکور 30اپنے لکھے گئے کونسے کردار سے متاثر ہیں؟؟ہمممم اول تو ہر کردار ہی اعلی ہے الحمدللّٰہ مگر ارحم ہاشمی اور عالیان قریشی کی بات ہی الگ ہے ۔۔ اس کے ساتھ برہان علوی میرا اب سے پسندیدہ کردار ہے۔۔۔31آپکا لکھا کوئی ایسا ناول جو وجہ شہرت بنا؟ ارحم ہاشمی چاہت زندگانی سے مگر عشق میں فنا بازی لے گیا 32اگر کبھی اپنی زندگی کی کہانی لکھیں تواسکا کیا عنوان ہوگا؟؟ Be ur own hero 33آپکا مزاج ۔۔الگ الگ لوگوں کے ساتھ الگ الگ اب آگے آپ خود سمجھ دار ہیں ۔ Total Views: 13 ,