اسلام علیکم پیاری مصنفہ۔۔
واحبہ فاطمہ صاحبہ!
امید ہے آپ بخیریت ہونگی۔یہ ہمارے لیے قابلِ عزت بات ہے کہ آپ ہمیں اپناقیمتی وقت دے رہی ہیں جس پہ ہم آپکے بے حد ممنون اور مشکور ہیں۔ جی تو سوالات کے باقاعدہ سلسلے کا آغازکرتے ہیں۔
1
آپ کا نام؟
اصلی نام فاطمہ
قلمی نام واحبہ
2
نام کا مطلب؟؟؟
فاطمہ کا سب کو پتہ ہے
واحبہ کا بخش دینے والی
3
پسندیدہ رنگ؟؟؟
سارے رنگ
4
پسندیدہ کھیل؟؟؟
بچپن کے تمام کھیل پسند تھے۔ اب کسی میں دلچسپی نہیں
5
پسندیدہ شخصیت؟؟؟
ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے
خاتم النبیینٌ
ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے
عمران خان
6
کس شہر اور ملک سے تعلق ہے؟
پاکستان ۔ چکوال
7
لکھنا کس سن میں شروع کیا؟
2021سے
8
کب پتہ چلا کہ آپ اچھا لکھ سکتی ہیں؟
انسان ہمیشہ سیکھنے کے عمل سے گزرتا رہتا ہے ابھی بھی اپنے لکھے کو پرفیکٹ نہیں سمجھتی
9
اپنے تخلیق شدہ کچھ ناولزکے نام ہمارے قارئین کے لیے؟؟
عشقِ خاتم
مومن کی گڑیا
عطشِ عشق
10
ناول لکھتے وقت کس چیز کا زیادہ خیال رکھتی ہیں؟
اسے سیر حاصل کر کے لکھوں کے پلاٹ میں کوئی جھول یا تشنگی نا رہ جائے۔
11
بولڈ ناولز کے بارے میں ایک لفظ یا ایک جملہ یا جو بھی آپکی رائے؟؟
بولڈ ہونے اور رومانوی ہونے میں ایک باریک لائن ہے اسے کراس مت کریں۔
12
آپکی فیورٹ رائٹر؟؟
علیم الحق حقی صاحب
13
پہلاڈائجسٹ ناول کب اور کونسا پڑھا؟؟
پانچویں جماعت سے پڑھنا شروع کر دیا تھا۔۔ جاسوسی ڈائجسٹ پر افسانے پڑھنے سے شروعات کی تھی۔
14
کوئی ایسا لمحہ جس نے زندگی بدل دی ہو؟؟
ظاہر ہے
ایک دنیا کے نفیس ترین بندے کے نام اپنے تمام تر جملہ حقوق لکھتے
وقت۔۔
15
آخری دفعہ کب روئیں؟؟اور رونے کے حوالے سے کیا کہتی ہیں؟عورتوں کو رونا چاہیئے؟؟
آخری دفعہ والدہ کی وفات پر روئی تھی۔۔ عورتوں کو رونا چاہیے مگر خود ترسی کے لیے ہر گز نہیں۔۔ بلکہ تمام ناامیدی کو آنسوؤں کے زریعے دل و دماغ سے نکال کر ایک نئی امید سحر کی جانب بڑھنے کے لیے
16
کس چیز نے آپ کو مصنف بننے کی ترغیب دی، اور آپ کو لکھنے کے لئے کس چیز نے ترغیب دی؟
وقت کی فراغت نے۔۔ اپنا فارغ وقت کسی تخلیقی کام میں صرف کرنا چاہتی تھی۔۔
17
کیا آپ ہمیں اپنے لکھنے کے عمل کے بارے میں بتا سکتے ہیں؟ کیا آپ کی کوئی انوکھی عادات ہیں؟
میری صد فیصد کوشش ہوتی ہے ایک پلاٹ دوسرے سے بلکل میچ نا کرے۔ ایک کہانی دوسری کہانی سے دور دور تک نا میچ ہو۔ انوکھی عادت ہی سمجھ لیں کہ میں کہانی کو بے جا طول ہر گز نہیں دے سکتی۔
.18
آپ اپنے کرداروں اور پلاٹ لائنز کو کس طرح تیار کرتے ہیں؟ کیا آپ ذاتی تجربات یا تحقیق سے اخذ کرتے ہیں؟
زیادہ تر تخیلاتی ہی ہوتے ہیں۔ مگر ہمارے ارد گرد بے شمار کرداروں کی بھرمار بھی ہے انھیں بھی لکھ لیتی ہوں۔
19
آپ کے لکھنے کے انداز اور صنف پر کون سے مصنفین یا کتابوں کا سب سے زیادہ اثر پڑا ہے؟
علیم الحق حقی صاحب کے لکھنے کے انداز نے بہت متاثر کیا ہے اور شاید میری تحریروں پر اثر بھی پڑا ہو۔
20
آپ مصنف کے بلاک یا تخلیقی ناکامیوں سے کیسے نمٹتے ہیں؟
وقفہ لیتی ہوں۔ پرسکون ماحول، ذہنی سکون، تنہائی اور خاموشی اختیار کرتی ہوں۔
21
آپ کا پسندیدہ مضمون کیا ہے، اور یہ آپ کے لئے اہم کیوں ہے؟
اردو ہی ہے۔ پروفیشن سے جڑا ہے۔
22
آپ مارکیٹ کے رجحانات اور سامعین کی توقعات جیسے تجارتی غور و فکر کے ساتھ تخلیقی اظہار کو کس طرح متوازن کرتے ہیں؟
کبھی غور نہیں کیا۔
23
پسندیدہ شہر کونسا اور اسکی وجہ؟؟؟
اسلام آباد۔ قدرتی مناظر صفائی اور ہریالی کی وجہ سے
24
کوئی ایسا تفریحی مقام جہاں ہمیشہ کے لیے رہنا چاہیں۔
اسلام آباد شہر کے تفریحی مقام بہت پسند ہیں۔
25
کھانے میں پسندیدہ چیز اور پینے میں؟؟؟
پلاؤ۔ گنے کا تازہ رس
26
کیا آپ کسی بھی دلچسپ منصوبوں یا خیالات کا اشتراک کرسکتے ہیں جن پر آپ فی الحال کام کر رہے ہیں؟
گاؤں کی زندگی لکھنا بہت شاندار تجربہ جو ہم نے خود جی ہوئی ہے اسی لیے اس میں دلچسپی ضرورت سے زیادہ ہے۔
27
آپ اپنے کام میں ترمیم اور نظر ثانی کو کس طرح دیکھتے ہیں؟ کیا آپ کے پاس سیلف ایڈیٹنگ کے لئے کوئی تجاویز ہیں؟
اگر آپ کو اپنے کام میں کوئی جھول نظر آ رہا ہے تو دماغ کو بہت زیادہ پرسکون کر کے پرسکون ماحول میں کام پر نظر ثانی کریں تو غلطیوں کی بھرپور درستگی ممکن ہے۔
28
آپ خواہش مند مصنفین کو کیا مشورہ دیں گے جو ابھی شروعات کر رہے ہیں؟
محنت کریں۔ خاص کر اردو تلفظ پر فوکس کریں کیونکہ آج کل اکثر نئی رائٹرز کی اردو املا ءکی بہت زیادہ غلطیاں دیکھی ہیں۔۔
29
آپ اپنے قارئین کے ساتھ کیسے جڑے رہتے ہیں، اور آپ ان کی رائے کے بارے میں سب سے زیادہ کس چیز کی قدر کرتے ہیں؟
ان کی آرا پر جواب کی صورت۔۔ اپنے لکھے کرداروں سے جزباتی طور پر جڑ جانے پر۔
30
کیا آپ ایک مصنف کے طور پر کسی بھی یادگار یا حیرت انگیز تجربات کا اشتراک کرسکتے ہیں، جیسے غیر متوقع ترغیب یا مداحوں کے تعامل؟
ایک قاری کی جانب سے کتابوں کا تحفہ کافی غیر متوقع تھا۔
31
اپنے لکھے گئے کونسے کردار سے متاثر ہیں؟؟
امن آریان پاشا ۔ آیت فاطمہ
32
آپکا لکھا کوئی ایسا ناول جو وجہ شہرت بنا؟
Dark love saga
33
اگر کبھی اپنی زندگی کی کہانی لکھیں تواسکا کیا عنوان ہوگا؟؟
ملکہ
34۔
کیسی شخصیت کی مالک ہیں؟؟ سنجیدہ یا غیرسنجیدہ؟
سنجیدہ ، خاموش طبعیت
One response to “Wahiba Fatima Interview”
Nice interview